وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کے مطابق آخری تاریخ کو بڑھانے کا مقصد ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں سے اس سلسلہ میں مشورہ حاصل کیا جا سکے۔
مذکورہ انتخاب کرانے کے لیے اکتوبر 2020 میں وائس چانسلر کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی تھی اور لوگوں سے تجاویز اور مشورے طلب کیے گئے تھے۔
اے ایم یو رجسٹرار عبدالحمید (آئی پی ایس) کی جانب سے جاری اطلاع کے مطابق اے ایم یو کے عطیہ دہندگان ملک و بیرون ملک کے مختلف خطوں میں موجود ہیں اور انتخاب کے لیے مختلف آن لائن پلیٹ فارم دستیاب ہیں، چنانچہ ضرورت اس بات کی ہے کہ انتخاب کے موجودہ ضابطوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ان میں ترمیم و تبدیلی کی جائے۔
انتخابی ضابطوں میں ترمیم پر وائس چانسلر نے مشورہ طلب کیا لوگوں کی رائے اور تجاویز موصول ہونے کے بعد حسب ضرورت ضابطوں میں تبدیلی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جدید تقاضوں کے اعتبار سے انتخابی ضابطوں میں ترمیم سے انتخابی عمل زیادہ آسان اور شفاف ہو جائے گا۔ مشورے بذریعہ ڈاک رجسٹرار، اے ایم یو کے نام اور بذریعہ ای میل پر ارسال کئے جا سکتے ہیں۔