واضح رہے دو روز قبل چار سکیورٹی گارڈ یونیورسٹی کی ڈیوٹی انجام دیتے وقت بس حادثہ میں معمولی طور سے اس وقت زخمی ہوگئے تھے، جب بس سے طلبا و طالبات کو چھوڑ کر واپس علی گڑھ آرہی تھے۔
یہ چاروں سیکورٹی گارڈ مجاہد علی، محمد سلیم، نعیم خان اور حامد علی اے ایم یو کے طلباء کو بسوں سے اس کے آبائی ضلع میں چھوڑنے کے بعد واپس علیگڑھ آرہے تھے، جب سیفئی (اٹاوہ) کے قریب ان کی بس ایک ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی اور انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔