اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو: مختلف کلبوں کے صدورکی تقرری

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے کلچرل ایجوکیشن سینٹر (سی ای سی) کے کوآرڈینیٹر پروفیسر سید سراج اجملی کے سفارش پر اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کمپیوٹر سائنس شعبہ کے ڈاکٹر فرمان رسول فریدی کو آئندہ احکامات تک کے لئے سی ای سی کا ڈپٹی کوارڈی نیٹر مقرر کیا ہے۔

By

Published : Jul 26, 2019, 3:26 PM IST

Updated : Jul 26, 2019, 8:32 PM IST

اے ایم یو کے وائس چانسلر نے الگ الگ شعبوں میں تقرری کی

اس کے علاوہ وائس چانسلر نے سی ای سی کے مختلف کلبوں کے صدر بھی مقرر کیے ہیں جن میں مکینیکل انجینئرنگ شعبہ کے ڈاکٹر سید انور کو شارٹ ایوننگ کلب، شعبہ انگریزی کی پروفیسر وبھاشرما کو ڈراما کلب، شعبہ سیاست کے پروفیسر محمد محب الحق کو ڈبیٹنگ اینڈ لٹریری کلب، شعبہ قانون کے ڈاکٹرفصیح راغب گوہر کو ایکو کلب، فزیکل ہیلتھ ایجوکیشن شعبہ کے ڈاکٹر سید خرم نثار کو فیوژن میوزک کلب، شعبہ اردو کے ڈاکٹر آفتاب عالم کو فلم کلب، ویمنس کالج کی محترمہ حمیرہ احمد فریدی کو ہابیز ورکشاپ، فائن آرٹ شعبہ کی ڈاکٹر اسماء کاظمی کو فائن آرٹس کلب، میوذیولوجی شعبہ کے جناب دانش محمود کو ہندوستانی میوزک کلب اور اناٹمی شعبہ کے ڈاکٹر فضل الرحمن کو ویسٹرن میوزک کلب کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

اے ایم یو کے وائس چانسلر نے الگ الگ شعبوں میں تقرری کی
وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ڈین اسٹوڈینٹس ویلفیئر پروفیسر شمس الحق صدیقی کے سفارش پر نئے ڈپٹی واسسٹنٹ ڈی ایس ڈبلیو کی بھی تقرری کی ہے۔ ان میں پروفیسر نفیس الرحمن،‌ پروفیسر جابر حسن خان اور پروفیسر تبریز احمد خان کو ڈپٹی ڈی ایس ڈبلیو مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ ڈاکٹر ایم نعیم، ڈاکٹر تاریخ، محمد عثمانی، ڈاکٹر زہرہ مسعود، ڈاکٹر عادل رضا اور ڈاکٹر دستگیر عالم کو اسسٹنٹ ڈی ایس ڈبلیو کی حیثیت سے تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔
Last Updated : Jul 26, 2019, 8:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details