اردو

urdu

ETV Bharat / state

AMU VC Panel اے ایم یو وائس چانسلر کے لئے پانچ امیدواروں کا پینل - عالمی شہرت یافتہ علیگڈھ مسلم یونیورسٹی

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) وائس چانسلر کے لئے ایگزیکٹو کونسل کے اراکین نے کل بیس نامزد امیدواروں میں سے پانچ امیدواروں کا پینل تیار کر لیا ہے جس میں پہلی مرتبہ خاتون بھی شامل ہے۔

اے ایم یو وائس چانسلر کے لئے پانچ امیدواروں کا پینل
اے ایم یو وائس چانسلر کے لئے پانچ امیدواروں کا پینل

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2023, 8:14 PM IST

علیگڑھ:عالمی شہرت یافتہ علیگڈھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے مستقل وائس چانسلر کے لئے آج سر سید ہاوس میں یونیورسٹی کی اعلی گورننگ باڈی ایگزیکٹو کونسل (ای سی) کے اراکین نے کل بیس نامزد امیدواروں میں سے پانچ امیدواروں کا پینل تیار کر لیا ہے۔

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی خاتون کا نام وائس چانسلر کے پینل میں شامل کیا گیا ہے۔ پروفیسر نعیمہ گلریز موجودہ کارگزار وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز کی اہلیہ ہیں اور اے ایم یو ویمنس کالج کی پرنسپل ہیں جن کو ایگزیکٹو کونسل کی میٹنگ میں آج 8 ووٹس حاصل ہوئے ہیں۔

وائس چانسلر پینل :
1۔ پروفیسر ایم یو ربانی، 12 ووٹس۔

2۔ پروفیسر فرقان قمر، 9 ووٹس۔

3۔ پروفیسر فیضان مصطفٰی، 9 ووٹس۔

4۔ پروفیسر نعیمہ گلریز، 8 ووٹس۔

5۔ پروفیسر قیوم حسن، 8 ووٹس۔

یہ بھی پڑھیں:Former AMU Student Murad Injured اے ایم یو کے سابق طالب علم مراد اسرائیلی حملے میں زخمی

پانچ امیدواروں کے پینل کو ایگزیکٹو کونسل اب اے ایم یو کورٹ میں پیش کریں گی۔ 6 نومبر کو خصوصی میٹنگ میں اے ایم یو کورٹ کے اراکین پانچ میں سے کم سے کم تین امیدواروں کے پینل کو صدر جمہوریہ کے پاس کسی ایک کی نامزدگی کے لئے بھیجے گا۔صدر جمہوریہ کسی ایک امیدوار کو پانچ سال کے لئے اے ایم یو کا وائس چانسلر مقرر کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details