اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2023, 8:10 PM IST

Updated : Oct 28, 2023, 8:26 PM IST

ETV Bharat / state

AMU VC Panel اے ایم یو وائس چانسلر کی تقرری میں طلباء کی نمائندگی کیوں نہیں؟

گزشتہ 29 روز سے جاری علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے مرکزی گیٹ باب سید پر طلبا کے دھرنے پر بیٹھے طلباء رہنماؤں نے وائس چانسلر کی تقرری میں طلبا کی نمائندگی نہیں ہونے پر سوال اٹھائے۔

اے ایم یو وائس چانسلر کی تقرری میں طلباء کی نمائندگی کیوں نہیں؟
اے ایم یو وائس چانسلر کی تقرری میں طلباء کی نمائندگی کیوں نہیں؟

اے ایم یو وائس چانسلر کی تقرری میں طلباء کی نمائندگی کیوں نہیں؟

علیگڑھ:عالمی شہرت یافتہ علیگڈھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر کی تقرری کا طریقہ کار شروع کرنے کا اعلان یونیورسٹی رجسٹرار نے نوٹس جاری کرکے کر دیا ہے۔ جس کے مطابق 30 اکتوبر کو یونیورسٹی کی اعلی گورننگ باڈی ایگزیکٹو کونسل (ای سی) کی خصوصی میٹنگ ہوگی جس میں پانچ امیدواروں کا پینل بنایا جائے گا۔ 6 نومبر کو اے ایم یو کورٹ کی میٹنگ میں پانچ امیدواروں میں سے کم سے کم تین ناموں کو وزارت تعلیم کے ذریعہ صدر جمہوریہ کے پاس کسی ایک کی نامزدگی کے لئے بھیجا جائےگا۔

جہاں ایک جانب یونیورسٹی کیمپس میں اگلے وائس چانسلر کی تقرری کی تیاریاں چل رہی ہیں، ایگزیکٹو کونسل اور کورٹ کے اراکین خصوصی میٹنگ کررہے ہیں، چرچائے گرم ہے کہ اگلا وائس چانسلر کون ہوگا اور کیسا ہونا چاہئے وہیں دوسری جانب گزشتہ 29 روز سے طلباء یونین کی بحالی کے لئے جاری دھرنے پر موجود طلباء رہنماؤں نے وائس چانسلر کی تقرری میں طلباء کی نمائندگی پر سوال اٹھائے ہیں۔ واضح رہے کہ وائس چانسلر کی تقرری میں 15 طلباء کی نمائندگی ہوتی ہے جس میں 11 فیکلٹی ممبران، ایک سینیئر کیبینیٹ اور تین اے ایم یو طلباء یونین کے عہدیداران (صدر، نائب صدر، سیکریٹری) شامل ہیں۔ لیکن اس وقت طلباء یونین نہیں ہونے کے سبب ان 15 میں سے کسی ایک کی بھی نمائندگی نہیں ہوگی۔

دھرنے پر بیٹھے طلباء رہنماؤں نے یونیورسٹی انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ طلباء کی آواز دبا کر تاناشاہی کر رہی ہے، وائس چانسلر طلباء کا ہوتا ہے، یونیورسٹی بھی طلباء کی ہوتی ہے بھر بھی وائس چانسلر کی تقرری میں طلباء کی نمائندگی نہیں ہے۔ طلباء رہنماؤں نے مزید کہا گزشتہ تقریبا ایک ماہ سے ہم دھرنے پر بیٹھے ہیں، یونیورسٹی کے تمام کام ہو رہے ہیں لیکن انتظامیہ طلباء یونین کی تاریخ کا اعلان نہیں کررہا ہے۔ طلباء رہنماؤں کا کہنا ہے بنا طلباء یونین کے طلباء کو خاصی پریشانیوں کا سامنا کلاس سے لے کر ڈائننگ ہال تک کرنا پڑ رہا ہے، موجودہ انتظامیہ تاناشاہی کر رہا ہے، طلباء ان سے سوالات نہیں کریں اسی لئے طلباء یونین کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:AMU Employees Protest اے ایم یو ملازمین کا اپنی ملازمت کے لئے انتظامیہ کے خلاف احتجاج

انہوں نے مزید کہا جب تک انتظامیہ طلبہ یونین کی تاریخ کا اعلان نہیں کرتا جب تک ہم دھرنے سے نہیں ہٹیں گے۔واضح رہے کچھ روز قبل اے ایم یو طلبا نے یونیورسٹی ڈک پوائنٹ سے باب سید تک پیدل مارچ نکالا تھا، مارچ کے دوران طلبہ فلسطین نے حق میں، ہاتھوں میں پوسٹرز لئے ہوئے فلسطین کے حق میں نعرے بازی بھی کی، پوسڑ میں پر لکھا تھا 'اے ایم یو اسٹینڈ ودھ فلسطین (اے ایم فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے) اور 'فری فلسطین (فلسطین کو آزاد کرو)۔ طلباء کے اس احتجاجی مارچ کے خلاف چار طلباء(خالد، کامران، عاطف اور نوید) کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Last Updated : Oct 28, 2023, 8:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details