اردو

urdu

ETV Bharat / state

علی گڑھ: لاک ڈاؤن میں 13 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی ہیلتھ سروس نے کووڈ-19 کے حالات میں پیداشدہ ملک گیر لاک ڈاون کے دوران تقریباً 13 ہزار سے زیادہ مریضوں کا علاج کیا۔

By

Published : Jun 3, 2020, 5:29 PM IST

لاک ڈاؤن میں 13 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج
لاک ڈاؤن میں 13 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ہیلتھ سروس نے کووڈ-19 کے حالات میں پیداشدہ ملک گیر لاک ڈاون کے دوران تقریباً 13 ہزار سے زیادہ مریضوں کا علاج کیا۔

عالمی مہلک وبا کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے پیش نظر اے ایم یو نے ایک نئی تفصیلات جاری کی ہے

کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن میں اے ایم یو کی ہیلتھ سروس نے یونیورسٹی کے موجودہ اور پینشن یافتہ ملازمین کو ضروری صحت خدمات فراہم کرنا جاری رکھا۔

ایم اے ایس کے ڈائریکٹر پروفیسر حماد عثمانی نے بتایا کہ کورونا وائرس کے دوران تقریباً 13 ہزار مریضوں کو صحت خدمات اور انہیں دوائیں بھی تقسیم کی گئیں۔

کوروناوائرس کے سبب لاک ڈاؤن میں اے ایم یو کے ہیلتھ سروس نے یونیورسٹی کے موجودہ اور پینشن یافتہ ملازمین کو ضروری صحت خدمات فراہم کرنا جاری رکھا

پروفیسر عثمانی نے بتایا کہ مریضوں کو دیکھنے کے لیے روزانہ 200 مریضوں کی تعداد مقرر کی گئی تھی اور اس دوران حکومت کی مجوزہ سماجی دوری اور ذاتی تحفظ کی تمام شرطوں کو ملحوظ خاطر رکھا گیا۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ایم اے ایس کے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر متعلقین کو ان کے اس کام کی تعریف کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کے لیے مبارکباد دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details