علیگڑھ:آٹھویں 'بین الاقوامی یوم یوگا' کے 100 دن کی اُلٹی گنتی کے ایک حصہ کے طور پر، علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) 25 مئی کو پروگرام کے 27ویں دن پروگرامز کی میزبانی کرے گا۔ واضح ہوکہ اس ملک گیر مہم کے دوران مختلف شہروں اور مقامات پر بڑے پیمانے پر یوگا کے مظاہرے، ورکشاپ اور سیمینار جیسے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ Eighth International Yoga Day Program in AMU
International Yoga Day: بین الاقوامی یوم یوگا کے ستائیسویں دن کی تقریب کی میزبانی کرے گا اے ایم یو
اے ایم یو کے فزیکل ایجوکیشن کے شعبۂ صدر پروفیسر سید طارق مرتضیٰ نے بتایا کہ 'بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر اے ایم یو الٹی گنتی کے 27ویں دن 'یوگا سے جڑجائیں' تھیم پر پروگرام منعقد کرے گا۔ International Yoga Day Event in AMU
پروفیسر سید طارق مرتضیٰ (صدر شعبہ، فزیکل ایجوکیشن) نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 'اے ایم یو الٹی گنتی کے 27ویں دن 'یوگا سے جڑجائیں' تھیم پر پروگرام منعقد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کو آیوش کی وزارت، حکومت ہند نے اس تقاریب کے مقام کے طور پر منتخب کیا تھا۔ صبح کے سیشن میں تقریباً 1500 سے 1600 لوگ یونیورسٹی کے اتھلیٹکس گراؤنڈ میں صبح چھ بجے سے سات بجے تک یوگا کے پریکٹیکل سیشن میں شرکت کریں گے۔ جب کہ صبح سات بجے سے آٹھ بجے تک یوگا پر عام گفتگو کے پروگرام میں بھی حصہ لیں گے۔' Prof. Syed Tariq on International Yoga Day
شرکا بعد ازاں دوپہر کے پروگرام میں حصہ لیں گے جس میں 11 بجے سے 12:30 بجے تک ورکشاپ اور گفتگو، 12:30 سے 2 بجے تک ایک ویبینار ہائبرڈ موڑ میں منعقد کیا جائے گا۔ شرکاء میں مختلف مدارس اور احمدی اسکولوں کے بصارت سے محروم طلبہ کے ساتھ ساتھ مختلف معذورین اور اولڈ ایج ہوم کے رہائشی اور بزرگ افراد شامل ہوں گے۔ پروفیسر سید طارق مرتضیٰ نے مزید بتایا 'اے ایم یو میں تقریب کے انعقاد کا مقصد یوگا کے ذریعے صحت مند زندگی گزارنے کے قدیم ہندوستانی فن کے تحت مختلف مذاہب، ذات، رنگ، جنس، عمر اور نسل کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا اور اتحاد کا پیغام پھیلانا ہے۔'