یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ایک ماہ بعد پولیس پر مقدمہ درج کرانے کے اعلان پر طلبا نے سخت تنقید کی ہے۔
واضح رہے کہ 15 دسمبر کی شب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلبا کی جانب سے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کیا جارہا تھا جس کے بعد پولیس نے طلبا اور طالبات کے خلاف لاٹھی چارج کی اور آنسو گیاس کے شل برسائے۔ پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر طلبا کو بے تحاشہ پیٹا گیا۔