اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو: آن لائن جلسہ عید میلاد النبی جمعہ کو ہوگا - جلسہ عید میلاد النبی کا آن لائن انعقاد

جلسہ عید میلاد النبی30 اکتوبر کو گیارہ بجے دن میں وائس چانسلر جانسلر پروفیسر طارق منصور کی صدارت میں کیا جائے گا۔

اے ایم یو: آن لائن جلسہ عید میلاد النبی جمعہ کو ہوگا
اے ایم یو: آن لائن جلسہ عید میلاد النبی جمعہ کو ہوگا

By

Published : Oct 29, 2020, 10:13 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں امسال جلسہ عید میلاد النبی کا آن لائن انعقاد ویبیکس پورٹل کے توسط سے نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ جمعہ کو کیا جائے گا.

جلسہ عید میلاد النبی30 اکتوبر کو گیارہ بجے دن میں وائس چانسلر جانسلر پروفیسر طارق منصور کی صدارت میں کیا جائے گا۔




جلسہ عید میلاد النبی کے میزبان اور یونیورسٹی رجسٹر عبدالحمید (آئی پی ایس) کے مطابق جلسہ میں سنی دینیات شعبہ کے پروفیسر محمد سعود عالم اور دینیات فیکلٹی کے سابق ڈین پروفیسر سید فرمان حسین، سیرت پاک پر تقریر کریں گے۔

اس کے علاوہ طلباء بارگاہ رسالت میں منظوم ہدیہ تبریک پیش کریں گے۔ دینیات فیکلٹی کی ڈین پروفیسر محمد سلیم خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے اور پرو وائس چانسلر پروفیسر ظہیر الدین افتتاحی کلمات ادا کریں گے۔


جلسہ عید میلاد النبی میں شرکت کے متمنی حضرات ویبیکس لنک :
https://amy.webex.com/amu/onstage/g.phd?MTID=e420b2339830f5ca5200b418c74c62e911708669048

اور پاس ورڈ MALnSSH@30102020 کے تحت پروگرام میں شرکت کر سکتے ہیں۔



جلسہ عید میلاد النبی سے قبل صبح 10:54 بجے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور مولانا آزاد لائبریری کے زیراہتمام کتب نمائش کا آن لائن افتتاح کریں گے۔



ABOUT THE AUTHOR

...view details