اردو

urdu

ETV Bharat / state

AMU Students Excel in Formula India 2022: فارمولا انڈیا 2022 میں اے ایم یو کے طلباء نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا

'کیری موٹر اسپیڈوے' کوئمبٹور کے تمل ناڈو میں منعقدہ بین الاقوامی فارمولا اسٹوڈنٹ مقابلہ "فارمولہ بھارت 2022 میں اے ایم یو کے ذاکر حسین کالج آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ کی ڈیزائن کردہ ریسنگ کار کو بزنس پلان پریزینٹیشن کے لئے پہلی رینک عطا کی AMU Students Excel in Formula India 2022 گئی۔

فارمولا انڈیا 2022 میں اے ایم یو کے طلباء نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا
فارمولا انڈیا 2022 میں اے ایم یو کے طلباء نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا

By

Published : Feb 15, 2022, 8:00 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ( اے ایم یو) کے ذاکر حسین کالج آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ کی ٹیم نے آج 'کیری موٹر اسپیڈوے' کوئمبٹور کے تمل ناڈو میں منعقدہ بین الاقوامی فارمولا اسٹوڈنٹ مقابلہ "فارمولہ بھارت 2022 میں طلبہ کی ڈیزائن کردہ ریسنگ کار کو بزنس پلان پریزینٹیشن کے لئے پہلی رینک عطا کی گئی AMU Team Wins Big In Formula Bharat 2022 ۔

فارمولا انڈیا 2022 میں اے ایم یو کے طلباء نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا

یونیورسٹی کے ذاکرحسین کالج آف انجینیئرنگ کے 29 رکنی طلبہ کی ٹیم نے پانچویں جنریشن کی کمبشن ریس کار، زیڈ ایچ آر 5.0 ڈیزائن کی تھی جو ایک جدید ترین 390 سی سی انجن پاور یونٹ کی تیز رفتار ریس کار ہے۔

ریاست تمل ناڈو میں منعقدہ بین الاقوامی فارمولا اسٹوڈنٹ مقابلہ "فارمولہ بھارت 2022" میں اے ایم یو طلبہ کی ڈیزائن AMU Team Wins Big In Formula Bharat 2022 کردہ فارمولا اسٹائل ریسنگ کار کو بزنس پلان پر یزینٹیشن کے لئے پہلی رینک، ڈیزائن پر یزینٹیشن میں پانچواں مقام اور آل اسٹیٹکس، لاگت اور مینوفیکچرنگ کے زمروں میں تیسرا مقام اور مجموعی اعتبار سے پانچواں مقام عطا کیا گیا ہے۔

فارمولا انڈیا 2022 میں اے ایم یو کے طلباء نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا
ایس اے ای - ذاکر حسین کالج آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور ایس اے ای - انڈیا سے وابستہ طلبہ کی اس ٹیم میں محمد عاطف قاضی (کپتان)، حماد قمر (نائب کپتان)، ایس میثم رضا زیدی (ٹیم منیجر)، یوگیش کمار (ٹیکنیکل ہیڈ) ارسلان سرتاج (بزنس لیڈر) ریحان عباد صدیقی، اسجد علی خاں، محمد کاشف رضا، کے ساتھ دیگر طلبہ بھی شامل تھے۔مزید پڑھیں:

فیکلٹی ایڈوائزر نفیس احمد نے بتایا "29 رکنی طلبہ کی ٹیم نے پانچویں جنریشن کی کمبشن ریس کار زیڈ ایچ آر 5.0 ڈیزائن کی تھی جو ایک جدید ترین 390 سی سی انجن پاور یونٹ، ریئل ٹائم ڈاٹا کے لئے سینسر اور دیگر خصوصیات سے لیس اور کارکردگی سے بھرپور تیز رفتار ریس کار ہے۔

مطلوبہ رہنمائی کے لیے فیکلٹی ایڈوائزر نفیس احمد اور ڈاکٹر سید فہد انور کو شکریہ ادا کرتے ہوئے طلبہ کے ٹیم کے ارکان نے کہا کہ اس طرح کے مقابلے میں یہ ان کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے اور امید ہے کہ دیگر مقابلوں میں بھی کامیابی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details