اردو

urdu

ETV Bharat / state

مولانا کلب صادق کی وفات پر اے ایم یو نے رنج و غم کا اظہار کیا

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر اور ممتاز عالم دین مولانا ڈاکٹر کلب صادق کے انتقال پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اساتذہ نے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے، اس کو پر ہونا بڑا مشکل ہے۔

maulana kalbe sadique
مولانا کلب صادق

By

Published : Nov 26, 2020, 3:39 PM IST

مولانا کلب صادق کا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) سے گہرا تعلق تھا۔ وہ اے ایم یو کے طالب علم رہے، ایم اے اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی، ایم اے عربی میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اے ایم یو کورٹ کے ممبر بھی رہے۔

دیکھیں ویڈیو

مولانا کلب صادق کے انتقال پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور سمیت اساتذہ نے رنج و غم کا اظہار کیا۔

شعبہ شیعہ دینیات کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رضا عباس نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ مولانا کلب صادق اے ایم یو کے طالب علم رہے، ایم اے اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی، ایم اے میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ شعبہ عربی سے پی ایچ ڈی کی سلیکشن کمیٹی کی حیثیت سے، کورٹ ممبر کی حیثیت سے اور مختلف پروگرام میں وہ مسلسل اے ایم یو آتے رہے۔

خاص کر علی ڈے پر جو تقریر ہوتی ہے، شیعہ عالم دین کی اس میں وہ ضرور آتے تھے۔

مولانا کلب صادق کا اے ایم یو سے بہت گہرا تعلق تھا۔ شعبہ سنی دینیات کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ریحان اختر نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ سرسید احمد خان کا جو مشن تھا جو ان کی تحریک تھی وہ اس سے بہت متاثر تھے۔ وہ چاہتے تھے کہ قوم میں تعلیمی رجحان تیزی کے ساتھ پھیلے اور لوگ زیادہ سے زیادہ تعلیم یافتہ ہوں۔ اسی لیے وہ بہت سے کالج، تنظیم اور تعلیمی اداروں سے جڑے رہے، مولانا کلب صادق کے انتقال سے جو یہ خلا ہوا ہے اس کا پر ہونا بڑا مشکل ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ان کی گہری وابستگی تھی اور ان کے انتقال سے معاشرے میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے، جس کی تلافی مشکل ہے۔

پروفیسر منصور نے مولانا کے سوگوار اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں وہ ان کے ساتھ ہیں۔

دینیات فیکلٹی کے سابق ڈین پروفیسر سید علی محمد نقوی نے مولانا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کلب صادق نے اے ایم یو سے عربی میں ایم اے اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی اور وہ اے ایم یو کورٹ کے ممبر بھی رہے تھے۔

مزید پڑھیں:

مولانا کلب صادق کے مرشد کی دو انتہائی اہم باتیں

انہوں نے کہا کہ مولانا کلب صادق نے ہمیشہ فرقہ وارانہ اتحاد اور تعلیم کے توسیع پر زور دیا اور معاشرے کے مختلف طبقوں کے درمیان ان کی بڑی قدرو منزلت تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details