اردو

urdu

By

Published : Apr 6, 2023, 1:11 PM IST

Updated : Apr 6, 2023, 2:29 PM IST

ETV Bharat / state

AMU Teachers PC اے ایم یو اساتذہ کا یونیورسٹی کی گورننگ باڈی کورٹ اور ایگزیکٹیو کونسل کی بحالی کا مطالبہ

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) اساتذہ نے یونیورسٹی اسٹاف کلب میں ایک پریس کانفرنس کی جس میں موجودہ انتظامیہ سے جلد یونیورسٹی گورننگ باڈیز کورٹ اور ایگزیکٹیو کونسل کے انتخابات کا اعلان کرکے خالی نشستوں کو پر کرنے اور اگلے وائس چانسلر کے انتخاب کے لیے پینل بنانے کا مطالبہ کیا۔ بصورت دیگر عید کے بعد دھرنے پر بیٹھنے کا انتباہ دیا ہے۔

اے ایم یو اساتذہ نے پریس کانفرنس میں جمہوری نظام بحال کرنے کا مطالبہ کیا
اے ایم یو اساتذہ نے پریس کانفرنس میں جمہوری نظام بحال کرنے کا مطالبہ کیا

اے ایم یو اساتذہ نے پریس کانفرنس میں جمہوری نظام بحال کرنے کا مطالبہ کیا

علیگڑھ:پروفیسر طارق منصور نے 2 اپریل کو علیگڑھ مسلم یونیورسٹی وائس چانسلر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے اے ایم یو وائس چانسلر کے عہدے کی ذمہ داری سنبھال لی ہے جن سے یونیورسٹی اساتذہ نے پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا کہ وہ جلد سے جلد یونیورسٹی کی گورننگ باڈی کورٹ اور ایگزیکٹیو کونسل کی خالی نشستوں کو پر کرنے کے لیے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں تاکہ یونیورسٹی میں جمہوری نظام کی بحالی ہو اور اگلے وائس چانسلر کے لیے ایک اچھا پینل بن سکے بصورت دیگر عید کے بعد دھرنا لگانے کا اعلان کیا۔

اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ارشد باری نے بتایا اے ایم یو ایک تاریخی تعلیمی ادارہ ہے جس کے ایکٹ کو ہمارے بزرگوں نے بہت ہی سوچ سمجھ کر بنایا ہے۔ تعلیمی ادارے کے اساتذہ ہونے کی حیثیت سے ہم پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ یونیورسٹی کی تمام سرگرمیاں یونیورسٹی ایکٹ کے مطابق ہوں جو سابق وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کے دور میں نہیں تھی اسی لیے ہم اپنے ایکٹنگ وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ یونیورسٹی کے اگلے وائس چانسلر کے پینل سے قبل کورٹ اور ایگزیکٹیو کونسل کی خالی نشستوں کو پر کرنے کے لیے جلد انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں گے، ہمیں امید ہے کہ پروفیسر گلریز یونیورسٹی کی موجودہ صورتحال سے بخوبی واقف ہیں کیونکہ وہ یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

یونیورسٹی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اشرف متین نے بتایا کہ پروفیسر طارق منصور کے استعفیٰ سے ہمارے مطالبات تبدیل نہیں ہوئے ہیں، ہم اب بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ یونیورسٹی میں جمہوری نظام کو بحال کرنے کے لیے خالی نشستوں کو پر کرنے کے لیے انتخابات کروائیں بصورت دیگر ہم اساتذہ عید کے بعد یونیورسٹی میں دھرنا لگائیں گے۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی اساتذہ نے اے ایم یو ایگزیکٹیو کونسل اور اے ایم یو کورٹ کی خالی نشستوں کو پر کرنے کے لیے اس سے قبل بھی کئی پریس کانفرنس، جنرل باڈی میٹنگ اور وزیر تعلیم کو خط بھی لکھ کر مطالبہ کر چکے ہیں۔

یونیورسٹی ایکٹ کے مطابق ایگزیکٹیو کونسل اور کورٹ کی نشستیں خالی نہیں رہ سکتی۔ وائس چانسلر کے پینل بننے سے قبل ایگزیکٹیو کونسل اور کورٹ کی خالی نشستوں کا پر ہونا ضروری ہے۔ موجودہ وقت میں ایگزیکٹیو کونسل کی کل 28 میں سے 11 نشستیں اور کورٹ کی 193 میں سے تقریباً 100 نشستیں خالی ہیں جن کو انتخابات کے ذریعے پر کی جانی ہیں۔ آج شام یونیورسٹی اسٹاف کلب میں اساتذہ کی پریس کانفرنسس میں ڈاکٹر عبید صدیقی، ڈاکٹر مراد احمد خان، ڈاکٹر عشات احمد خان، ڈاکٹر اشرف متین اور ڈاکٹر ارشد باری سمیت دیگر اساتذہ موجود رہے۔

Last Updated : Apr 6, 2023, 2:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details