اردو

urdu

ETV Bharat / state

AMU Election Controversy اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن کا الیکشن ایک بار پھر تنازعہ کا شکار

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن (AMUTA) کا انتخاب ایک بار پھر تنازعہ کا شکار ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار محمد عمران نے ایک خط جاری کر اس کو غیر آئنی قرار دیا جبکہ اس کی ووٹنگ کل یعنی 23 مئی کو ہونی ہے۔ پوری رپورٹ پڑھیں۔

اے ایم یو 1920 ایکٹ میں ترمیم کی کوشش
اے ایم یو 1920 ایکٹ میں ترمیم کی کوشش

By

Published : May 22, 2023, 9:28 PM IST

اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن کا الیکشن ایک بار پھر تنازعہ کا شکار

علی گڑھ: عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) ٹیچرس ایسوسی ایشن کا الیکشن ایک بار پھر تنازعہ کا شکار ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے کارگزار سیکریٹری کی جانب سے وائس چانسلر کو بتایا گیا تھا کہ 23 مئی کو ہونے والا الیکشن غیر آئینی ہے۔ بتادیں کہ 19 ستمبر 2022 کو مقرر ہوئے الیکشن آفیسر بی بی سنگھ ابھی تک اپنے عہدے پر برقرار ہیں۔ ایسے میں یہ سب کچھ جو ہورہا ہے وہ اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن (اموٹا) کے سیکشن 21 کے مطابق نہیں ہے۔

جاری خط میں رجسٹرار محمد عمران نے کہا ہے کہ مجھے یہ بتانے کی ہدایت کی گئی ہے کہ اس پس منظر میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا ہے۔ وہیں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے الیکشن کو غیر آئنی تسلیم کئے جانے پر جنرل باڈی کے ذریعہ مقرر کی گئی الیکشن آفیسر پروفیسر عمرانہ نسیم نے کہا کہ رجسٹرار کو اس میں مداخلت کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ الیکشن کا شیڈول جاری ہونا ٹیچرس ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی میٹنگ کا فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیچرس ایسوسی ایشن میں کہیں بھی وائس چانسلر یا رجسٹرار کا کوئی کردار نہیں ہے۔ یہ ایک خود مختار باڈی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق 23 مئی کو ہوگا۔ وہیں شعبہ معاشیات کے پروفیسر نثار اور اردو اکیڈمی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر زبیر شاداب نے بھی کل ہونے والے انتخاب کے حمایت میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن ایک خودمختار باڈی ہے اس میں یونیورسٹی رجسٹرار اور وائس چانسلر کو مداخلت کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔

بتا دیں کہ اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے انتخاب کی ووٹنگ تین سال بعد کل ہوگی، جس میں تقریبا 1400 ووٹرس حصہ لیں گے، ووٹنگ یونیورسٹی اسٹاف کلب میں ہوگی۔ صدر کے لئے کڑا مقابلہ پروفیسر خالد اور نثار کے درمیان اور سیکرٹری کے لئے ڈاکٹر عبید صدیقی اور اشرف متین کے درمیان ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر ماہ میں بنائے گئے الیکشن آفیسر پروفیسر برج بھوشن سنگھ کی جانب سے بھی ایک الیکشن شیڈول جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق 12 اگست کو ووٹنگ ہونی ہے جبکہ موجودہ وقت میں جنرل باڈی کے ذریعہ مقررہ چیف الیکشن آفیسر پروفیسر عمرانہ نسیم کے شیڈول کے مطابق 23 مئی کو ووٹنگ ہونی ہے۔ ان سب تنازع کے درمیان دیکھنے والی بات یہ ہے کہ کل اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن کا الیکشن کس حد تک کامیاب ہو پاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: AMUTA Election علیگڑھ میں اموٹا کے انتخابات سرد خانے کی زینت

ABOUT THE AUTHOR

...view details