اے ایم یو ڈاکٹر ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر سید فہد انور اور شعبہ پیٹرولیم اسٹڈیز کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد رضوی نے کورونا وائرس کے قہر سے لڑائی اور ڈاکٹروں کی حفاظت کے لیے ایک خاص فیس شیئلڈ بنائی ہے۔
جس کا استعمال اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے ڈاکٹرز کر رہے ہیں۔ یہ خاص فیس شیئلڈ فارم، ایلاسٹک بینڈ، ٹیپ اور پلاسٹک شیٹ سے تیار کی گئی ہے، جس کا ڈیزائن مشین سے کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر جاوید احمد رضوی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت میں بتایا کہ کورونا وائرس اچانک سے پوری دنیا میں اتنی تیزی سے پھیلا تو دنیا میں فیس شیئلڈ کی بہت کمی ہوگئی، جس کی وجہ سے بھارت میں بھی اس کی کمی ہے، جس کی وجہ سے ڈاکٹر کافی پریشان ہیں۔