اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو کے طلبا کا بھوک ہڑتال

ضلع علی گڑھ میں واقع معروف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے دو طلبا نے 'ریلے بھوک ہڑتال' شروع کی اور طلبہ کا مطالبہ ہے کہ وائس چانسلر، رجسٹرار اور ڈی ایس ڈبلیو استعفی دیں۔

اے ایم یو کے طلبا کا بھوک ہڑتال
اے ایم یو کے طلبا کا بھوک ہڑتال

By

Published : Feb 22, 2020, 8:04 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 3:46 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے دو طالب علموں نے 'ریلے بھوک ہڑتال' شروع کی ہے۔

اے ایم یو کے طلبا کا بھوک ہڑتال

طلبا کا مطالبہ ہے کہ وائس چانسلر، رجسٹرار اور ڈی ایس ڈبلیو استعفی دیں۔ دسمبر میں ہوئے تشدد کو یونیورسٹی کے طلبہ وائس چانسلر، پراکٹر اور رجسٹرار کو ذمہ دار مانتے ہوئے ان کے استعفی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وہیں کچھ روز قبل پراکٹر پروفیسر عفیف اللہ نے استعفی دیا تھا، لیکن وائس چانسلر، رجسٹرار اور ڈی ایس ڈبلیو کے استعفی کے لیے یونیورسٹی کے طلباء محمد رویش اور محمد آصف بھوک ہڑتال پر باب سید پر چل رہے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔

اے ایم یو کے طلبا کا بھوک ہڑتال

ان کا کہنا ہے کہ یہ بھوک ہڑتال اگلے 72 گھنٹے تک ہوگی اگر 72 گھنٹے میں وائس چانسلر، رجسٹرار اور ڈی ایس ڈبلیو استعفی نہیں دیتے تو ہم 72 گھنٹے کے بعد موت تک بھوک ہڑتال کریں گے۔
یونیورسٹی کے طالب علم محمد رویش نے بتایا کہ ابھی تک ہم ڈھائی مہینے سے پر امن احتجاج چلا رہے ہیں۔ اے ایم یو انتظامیہ سے ہم بات کر رہے ہیں کہ وائس چانسلر، رجسٹرار اور ڈی ایس ڈبلیو استعفی دیں، پراکٹر نے تو استعفی دے دیا ہے، مگر وائس چانسلر، رجسٹرار نے استعفی نہیں دیا۔ اس کے علاوہ 15 دسمبر کے تشدد والے سی سی ٹی وی فوٹیج ابھی تک مہیا نہیں کرائے ہیں۔

ہمارے مطالبات کو پورا کیا جائے یہی ہمارا مقصد ہے۔

اس بھوک ہڑتال پر بیٹھے محمد عاصم نے بتایا کہ ہمارے کچھ مطالبات ہیں وائس چانسلر، رجسٹرار، ڈی ایس ڈبلو استعفی دیں۔

اس سلسلے میں ایڈیشنل سٹی مجسٹریٹ رنجیت سنگھ نے بتایا ہے کہ اے ایم یو کے کچھ طلبا بھوک ہڑتال کررہے ہیں جن کے پانچ مطالبات ہیں اور اس پر انہوں نے ایک میمورنڈم بھی دیا ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 3:46 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details