اردو

urdu

ETV Bharat / state

AMU Students in Formula Bharat Competition اے ایم یو طلباء نے فارمولا بھارت مقابلے میں دوسرا انعام جیتا - ایچ اے کیو حمزہ نائب کپتان ایس اے ای کالیجیئٹ کلب

ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ایس اے ای کالیجیئٹ کلب کے ذریعہ تیار کردہ فارمولا ریسنگ کار زیڈ ایف آر 5.0 نے کاری موٹر اسپیڈ وے، کوئمبٹور میں منعقدہ فارمولا بھارت 2023 مقابلے میں بزنس پلان پریزنٹیشن میں دوم انعام حاصل کیا ہے۔

AMU Students in Formula Bharat Competition
AMU Students in Formula Bharat Competition

By

Published : Feb 11, 2023, 12:59 PM IST

اے ایم یو طلباء نے فارمولا بھارت مقابلے میں دوسرا انعام حاصل کیا

علی گڑھ: عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)، ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ایس اے ای کالجیئٹ کلب کے فیکلٹی ایڈوائزر جناب نفیس احمد نے طلباء کی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی اور بتایا کہ یہ طلباء کی گزشتہ کئی برسوں کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔ کووڈ کے بعد پہلے آف لائن فارمولا بھارت مقابلہ میں شرکت کرتے ہوئے ٹیم نے زبردست جذبہ دکھایا اور ان کی گاڑی زیڈ ایف آر 5.0 نے دوسرا انعام جیتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم نے سیفٹی جانچ، مکینیکل جانچ اور ویٹ ٹیسٹ وغیرہ کو کامیابی سے کلیئر کیا اور گاڑی کے ڈیزائن کے بارے میں غیر ملکی ڈیزائن جج پیٹر جونز سے مکالمہ کیا اور مزید بہتری کے لیے قیمتی مشورے حاصل کیے۔

اے ایم یو طلباء نے فارمولا بھارت مقابلے میں دوسرا انعام حاصل کیا

یہ بھی پڑھیں:

انجینئرنگ فیکلٹی کے ایس اے ای کالجیئٹ کلب کے کپتان نے بتایا کہ اس فارمولا ریسنگ کار کا فیبریکیشن اور ڈیزائن 25 رکنی طلباء کی ٹیم نے تقریباً ایک سال میں 15 لاکھ روپے کی لاگت سے کیا ہے، 120 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی یہ ریسنگ کار پیٹرول سے چلتی ہے اور اس میں ہم نے کے سی ایم آر سی 390 (KCM RC 390) کا انجن لگایا ہے۔ ایس اے ای کالجیئٹ کلب کے نائب کپتان کا کہنا ہے کہ انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے دوران فارمولا ریسنگ کار کو بنانے کا تجربہ بہت اچھا رہا اور اس کامیابی سے ہمیں مستقبل میں اس طرح کی مزید انوویشن کرنے میں مدد ملتی ہے۔ فیکلٹی ایڈوائزر ڈاکٹر سید فہد انور نے بتایا کہ جیتنے والی ٹیم الیکٹرک فارمولا طرز کی ریس کار زیڈ ایف آر 6.0 بنانے پر توجہ دے رہی ہے جس کے ڈیزائن پر کام جاری ہے۔ ٹیم دیگر ایونٹس کی منتظر ہے، جو بدھا انٹرنیشنل سرکٹ، نوئیڈا میں منعقد ہوں گے۔ ٹیم 2023 میں ایف ایس آسٹریا اور ایف ایس یو کے جیسے بین الاقوامی فارمولہ اسٹوڈنٹ مقابلوں میں بھی حصہ لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ٹیم کے ارکان میں تشار گپتا (کپتان)، ابوبکر (نائب کپتان)، محمد عدنان (ٹیم منیجر)، فرحان خان (خازن)، حماد قمر، ارقم ہاشم صدیقی، ارسلان سرتاج، عبدالصمد، سید تیمور علی، کبیر، ارسلان صدیقی، فہر احمد، ایچ اے کیو حمزہ احمد خان، عماد آصف، سید میکائل، مرزا احمد بیگ، نونیت کمار، آس محمد، اقدس بن باری، بلال خان، عبداللہ صارم خان، نرمنیو گوئل، طلحہ احمد ضیا، عبدالصمد عامر اور نوشین شہابی شامل تھے۔ پروفیسر محمد مزمل (چیئرمین، مکینیکل انجینئرنگ شعبہ) نے ٹیم کو مبارکباد دی اور مستقبل کے مقابلوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details