اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو طلبہ یونین نے وائس چانسلر آفس کو تالا لگا دیا

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) طلبا یونین کے اراکین اور دیگر طلبہ نے آج یونیورسٹی کی جنرل باڈی میٹنگ (جی بی ایم) کے بعد وائس چانسلر دفتر کو بند کر دیا ہے۔

اے ایم یو طلبہ یونین

By

Published : Jul 31, 2019, 8:47 PM IST

طلبہ یونین کے نائب صدر حمزہ سفیان اور سیکریٹری حذیفہ عامر رشدی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی تاناشاہی نہیں چلے گی، یونیورسٹی انتظامیہ نے نائب صدر کے ساتھ چار طلبأ کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے جو کہ غلط ہے۔


گزشتہ چند دنوں سے طلبہ یونین طلبأ و طالبات کے مسائل کے حل کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ سے ملنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن یونیورسٹی انتظامیہ طلبہ یونین سے ملنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

اے ایم یو طلبہ یونین
طلبہ یونین کا کہنا ہے یونیورسٹی کے 30 ہزار طلبہ و طالبات نے انھیں اپنا رہنما منتخب کیا ہے اگر وہ ان کی بات اور مسائل یونیورسٹی انتظامیہ سے مل کر حل نہیں کریں گے تو ان کے رہنما ہونے کا کیا فائدہ۔

طلبہ یونین کا مطالبہ ہے کہ وہ یونیورسٹی انتظامیہ ان کے ساتھ بیٹھ کر مسائل کا حل نکالے جب تک یونیورسٹی انتظامیہ یونین سے نہیں ملے گی وہ انتظامیہ بلاک سے نہیں جائیں گے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل طلبہ یونین کے سیکریٹری حذیفہ عامر رشدی نے یونیورسٹی رجسٹرار کے دفتر میں تالا لگایا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details