ریاست اترپردیش کے شہر علیگڑھ میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں آج شام یونیورسٹی کی لائبریری کینٹین سے پرانی چنگی گیٹ تک طلبہ نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں ہاسٹل کے دستور اور فیس میں اضافے کے پیش نظر احتجاج کیا، اور صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے نام ایک میمورنڈم اے سی ایم کو دیا۔
واضح رہے کہ یہ احتجاج طلبہ یونین یا اے ایم یو کی کسی تنظیم کی جانب سے نہیں، بلکہ یہ احتجاج اے ایم یو کے عام طلبہ کی جانب سے کیا گیا تھا۔
احتجاج کے دوران 'آواز دو ہم ایک ہے، لڑیں گے جیتیں گے، طلبہ پر حملہ نہیں سہیں گے، طلبہ اتحاد زندہ باد، انقلاب زندہ باد' جیسے نعرے یونیورسٹی انتظامیہ اور علیگڑھ انتظامیہ کے سامنے طلبہ نے لگائے۔
اے ایم یو کے ایک طالب علم نے بتایا کہ جو آج احتجاج نکالا گیا ہے ہم سب اے ایم یو کے عام طلبہ ہیں جن کو لگتا ہے حکومت کی جو پالیسیاں ہے جن کو جے این یو میں نافذ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور ایک بہت بڑے طلبہ کے طبقہ کو گھر واپسی کی تیاری چل رہی ہے۔