اردو

urdu

ETV Bharat / state

AMU Students Protest for Campus Security and Safety: اے ایم یو طلباء کا زبردست احتجاجی مارچ، انتظامیہ کے خلاف کی نعرے بازی - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) طلبہ نے کیمپس میں بندوق کی زور پر بڑھتی لوٹ کے خلاف لائبریری کینٹین سے باب صدی تک ایک زبردست احتجاجی مارچ نکالا، اس دوران طلبہ نے وائس چانسلر اور رجسٹرار کے خلاف شدید نعرے بازی۔ AMU Students Protest for Campus Security and Safety

AMU Students Protest for Campus Security and Safety
AMU Students Protest for Campus Security and Safety

By

Published : Jun 19, 2022, 10:34 AM IST

علی گڑھ:علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کا کیمپس بڑا ہونے کے باوجود طلبہ کے لیے سب سے زیادہ محفوظ مانا جاتا ہے جہاں طلبہ و طالبات مقامی ہالوں میں رہائش کے ساتھ تعلیم حاصل کرتے ہیں لیکن گزشتہ کچھ روز سے کیمپس کے اندر دن بدن بندوق کے زور پر طلبہ و طالبات سے لوٹ کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے خلاف آج طلبہ نے بڑی تعداد میں مولانا آزاد لائبریری کینٹین سے باب صدی تک ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے دوران طلبہ نے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور اور رجسٹرار عبدالحمید (آئی پی ایس) کے خلاف نعرے بازی کی اور جلد سے جلد لوٹ پر قابو پانے اور لوٹ کرنے والے سماج دشمن عناصر کو گرفتاری کا مطالبے سے متعلق یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی کو ایک میمورنڈم بھی دیا۔ AMU Students Protest for Campus Security and Safety

اے ایم یو طلباء کا زبردست احتجاجی مارچ، انتظامیہ کے خلاف کی نعرے بازی


طلبہ کا کہنا ہے کہ کیمپس میں چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے وہ بھی بندوق کی زور پر لیکن سیکورٹی نظام کے نام پر نہ تو سی سی ٹی وی کیمرے لگے ٹھیک سے کام کر رہے ہیں اور نہ ہی کئی جگہوں پر اسٹریٹ لائٹس لگائی گئی ہیں یا اگر ہیں تو جل نہیں رہی ہیں۔ طلباء نے بتایا کہ شام ہوتے ہی کیمپس میں خوف ہوتا ہے، رات کے وقت ہال سے لائبریری اور لائبریری سے ہال جانے میں اب ڈر لگتا ہے۔ کچھ روز قبل لائبریری کے پاس سے ایک طالب علم سے لیپ ٹاپ اور موبائل بندوق کی زور پر چھینا گیا اور گزشتہ روز ایک طالبہ سے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے کے بعد نامعلوم افراد فرار ہوگئے، اس سے قبل بھی کیمپس میں بندوق کے زور پر خاتون سے زیورات اور طالب علم سے موٹر سائیکل چھینی گئی لیکن ابھی تک کسی کا بھی کوئی سراغ نہیں لگا۔

اے ایم یو طلباء کا زبردست احتجاجی مارچ، انتظامیہ کے خلاف کی نعرے بازی


احتجاجی مارچ میں دیگر ریاستوں کے مقابلہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی تعداد زیادہ تھی۔ طلبا نے طلبا و طالبات کے لیے کیمپس محفوظ نہیں بتایا اور کہا کہ موجودہ انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ثابت ہو رہی ہے۔ احتجاجی مارچ کے پیش نظر یونیورسٹی باب صدی پر خاصی تعداد میں پولیس کو تعینات کیا گیا تھا۔ Security Will Be Beefed up at AMU

اے ایم یو طلباء کا زبردست احتجاجی مارچ، انتظامیہ کے خلاف کی نعرے بازی


یونیورسٹی کے پراکٹر وسیم علی نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ آج طلبہ نے احتجاج کے دوران جو انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی وہ مناسب ہے اس طرح احتجاج کرنا الگ بات ہے۔ طلبہ اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج کر سکتے ہیں وہ ان کا حق ہے لیکن الزامات لگانا اور نعرے بازی کرنا مناسب نہیں ہے۔ احتجاج اے ایم یو میں ہونے والے واقعہ کو لے کر کیا گیا ہے، کیمپس میں ہونے والے واقعات پر یونیورسٹی انتظامیہ کارروائی کر رہی ہے۔ پولیس کی جانب سے بھی پیش آنے والے واقعات پر کارروائی کی جا رہی ہے، ضرورت پڑنے پر علی گڑھ پولیس کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے وقتاً فوقتاً اس کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے اور یونیورسٹی کیمپس میں سکیورٹی اہلکار مسلسل اپنا کام کر رہے ہیں، سکیورٹی کے نظام پر الزام لگانا مناسب نہیں ہے، کیمپس میں کوئی خوف کا ماحول نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details