اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو میں طلبا وطالبات کا احتجاج - علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طلبأ و طالبات نے یونیورسٹی انتظامیہ اور وائس چانسلر کے خلاف نعرے لگائے اور طلبہ یونین انتخابات کی تاریخ کا مطالبہ کیا۔

اے ایم یو: طلبہ وطالبات کا احتجاج

By

Published : Oct 12, 2019, 11:13 AM IST

مظاہرے میں شریک طلبہ و طالبات کا کہنا ہے کہ' یونیورسٹی کے طلبأ و طالبات کو اپنے حقوق کی ضرورت ہے اور جلد سے جلد اے ایم یو انتظامیہ طلبہ یونین انتخابات کی تاریخ طے کر کے انتخابات کروائے'۔

طلبا کا کہنا ہے کہ' وہ اے ایم یو کے طلبہ ہیں جو انتظامیہ کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے۔ طلبہ یونین انتخبات ان کا حق ہے اور انھیں یہ حق دیا جائے، یونیورسٹی میں اساتذہ کی بھی یونین ہے وہ بھی انتخابات میں منتخب ہوتے ہیں'۔

اے ایم یو: طلبہ وطالبات کا احتجاج

یونیورسٹی طلبہ کے ساتھ طالبات نے بھی مظاہرے میں حصہ لیا اور پرانے چونگی گیٹ کے پاس سڑک پر بیٹھ کر انتظامیہ اور وائس چانسلر کے خلاف نعرے بازی کی۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اس طرح کا مظاہرہ بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے جس میں طلبہ وطالبات سڑک پر بیٹھ کر پوسٹر و بینر کے ساتھ نعرے اور تالیوں سے مظاہرہ کرتے ہیں۔ اکثر اس طرح کا مظاہرہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) دہلی میں دیکھا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details