اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو طالب علم مصطفی کی رہائی کا مطالبہ - وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور

ریاست اترپردیش کے مشہور تعلیمی ادارہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے پرانی چنگی گیٹ بند کرکے راستہ کو بلاک کردیا ہے، طلبا و طالبات کا مطالبہ ہے کہ حراست میں گئے اے ایم یو کے طالب علم مصطفی کو رہا کیا جائے۔

طلبہ نے طالب علم مصطفی کے رہائی کا مطالبہ کیا
طلبہ نے طالب علم مصطفی کے رہائی کا مطالبہ کیا

By

Published : Jan 26, 2020, 10:57 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 2:09 AM IST


واضح رہے کہ آج یوم جمہوریہ تقریب کے دوران وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کو کچھ طلبہ نے 'گو بیک' کے نعرے لگائے تھے اور کالے جھنڈے بھی دکھائے جس کے بعد یونیورسٹی پراکٹوریل ٹیم نے چار طلبہ کو حراست میں لے کر علیگڑھ پولیس کے حوالے کیا جس کے بعد یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں پراکٹر دفتر میں جاکر طلبہ کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
حراست میں لئے گئے چار طلبہ احمد مصطفی، فراز، طاہر اعظمی اور سدھارتھ گلاٹی تھے ۔

اے ایم یو طالب علم مصطفی کی رہائی کا مطالبہ

چار میں سے تین طلبہ کو علی گڑھ پولیس نے رہا کردیا تھا لیکن ابھی تک مصطفی نامی طلب علم کو حراست میں رکھا گیا ہے جس کے لیے طلبہ وطالبات نے روڈ جام کرکے رہائی کا مطالبہ کیا۔

طلباء و طالبات کا کہنا ہے جب تک علی گڑھ پولیس مصطفی کو رہا نہیں کرے گی ہم سڑک سے نہیں ہٹیں گے۔

اس دوران ایک لڑکی بےہوش ہوگئی اور اسکو اسپتال میں علاج کے غرض سے داخل کرایا گیا۔

طلبہ و طالبات کی تعداد اور احتجاجی مظاہرہ کے مدنظر علیگڑھ انتظامیہ نے بڑی تعداد میں پی ایس سی اور آر اے ایف کو تعینات کر دیا ہے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 2:09 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details