اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو طلبہ کا نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ - اترپردیش نیوز

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ نے یونیورسٹی کے باب سید پر تعلیم اور سروس سیکٹر میں نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم دیا۔

amu students protest against privatisation in aligarh
اے ایم یو طلبہ کا نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

By

Published : Nov 4, 2020, 8:18 PM IST

احتجاجی مظاہرے میں شامل طلبہ کا کہنا ہے کہ ایک ایک کرکے حکومت ملک کی ساری چیزوں کو پرائیویٹ ہاتھوں میں دے رہی ہے، جو ملک اور ملک کی عوام کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔

دیکھیں ویڈیو

طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کے دوران ہاتھوں میں نجکاری کے خلاف پوسٹرلئے ہوئے تھے۔ طلبہ کا کہنا ہے حکومت کو اس نجکاری کو فوراً روکنا چاہیے اور اے ایم یو طلبہ جلد ہی اس نجکاری کے خلاف ایک مہم شروع کریں گے۔

نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے مدنظر یونیورسٹی انتظامیہ نے پراکٹوریل ٹیم کو اور علی گڑھ انتظامیہ نے باب سید پر پولیس کو تعینات کیا ہوا تھا۔

طلبہ رہنما محمد نعیم علی نے بتایا کہ جس طریقہ سے اڈانی اور امبانی کے نام بھارت کو کرتے جا رہے ہیں تو اس کے خلاف اے ایم یو کے طلبہ چاہتے ہیں کہ اس چیز کو ختم کیا جائے اور جس طریقہ سے تعلیم میں بھی ان لوگوں نے نجکاری کیا ہوا ہے تو اس کے خلاف ایک بڑی مہم ہم جلد ہی شروع کریں گے انشاءاللہ۔

اے ایم یو طلبہ کا نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

طلبہ رہنما محمد آصف نے بتایا کہ حکومت اپنی ساری چیزیں پرائیویٹ ہاتھوں میں دیتی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے بھارت کی عوام کو نقصان ہونے والا ہے۔ پرائیویٹ کمپنی کا نام کہیں ایسٹ انڈیا کمپنی تو نہیں، اس ملک کو پرائیویٹ ہاتھوں میں دیا جا رہا ہے تاکہ ملک کی عوام کو کوئی فائدہ نہ ہو سکے۔

مزید پڑھیں:

جن آندولن، ویجیلنس اور قومی یوم اتحاد پر پروگرامز کا انعقاد


یونیورسٹی کے ڈپٹی پراکٹر نے بتایا کہ یہ احتجاج اے ایم یو کے طلبہ نے نکالا۔ ان کا ماننا ہے کہ جو نجکاری ہو رہی ہے تعلیم اور گورنمنٹ سیکٹر میں اس کو روکا جائے اور دیکھا جائے۔ یہ طلبہ کا کہنا ہے اور طلبہ نے ایک میمورنڈم صدر جمہوریہ کے نام دیا ہے جو ہم نے حاصل کر لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details