علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) اپنے بچوں کو تعلیم حاصل کروانا ہر والدین کا خواب ہوتا ہے اور جس خواب کو پورا کرنے نہ صرف ملک بلکہ بیرونی ممالک کے بھی طلبا و طالبات یونیورسٹی میں داخلہ امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے محنت کرتے ہیں۔
ایسے ہی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے خواہشمند طلبہ تقریباً ڈیڑھ سال قبل پی ایچ ڈی داخلہ میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں اور اب ان کو بے صبری سے انتظار ہے کہ انتظامیہ جلد سے جلد انٹرویو کرائے تاکہ وہ داخلہ لے کر اپنے والدین اور اپنے خواب کو پورا کر سکیں۔
احتجاج میں موجود طلبہ کا اے ایم یو انتظامیہ خاص کر کنٹرولر پر الزام ہے کہ وہ پچھلے ڈیڑھ سال سے پی ایچ ڈی کے انٹرویو نہیں کرا رہے ہیں۔
طلبہ کا کہنا ہے اگر انتظامیہ آف لائن نہیں کرانا چاہتا تو ہم آن لائن دینے کیلئے تیار ہیں۔
پی ایچ ڈی داخلے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے فاہد نے بتایا، 'ہم یہاں اے ایم یو کنٹرولر سے ملنے آئے ہیں۔ ہم لوگوں نے پی ایچ ڈی کا داخلہ امتحان دیا تھا۔ ہم سب نے داخلہ امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے اور ہم میں سے کچھ لوگ نیٹ، جے آر ایف ہیں۔ لیکن ہمارا اب تک ڈیڑھ سال ہو گیا انٹرویو نہیں ہوا۔ ہمیشہ انتظامیہ جھوٹے وعدے کرتا ہے اب آ جائے گی اور اب آجائے گی تاریخ۔'