علیگڑھ:ایک ٹی وی چینل پر بی جے پی ترجمان نپور شرما کی جانب سے شان رسالت ماب صلی اللہ علیہ وسلم و ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی شان میں گستاخی اور واقعۂ معراج کے تعلق سے ناشائستہ الفاظ استعمال کرنے کے خلاف علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طلبہ و طالبات نے ایک احتجاجی مارچ نکال کر صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم علیگڑھ انتظامیہ کے حوالہ کیا۔ AMU Students Protest Against Nupur Sharma
AMU Students Protest Against Nupur Sharma: نپور شرما کے خلاف اے ایم یو طلبہ کا احتجاجی مارچ - AMU Students Protest Against BJP Leader Nupur Sharma
بی جے پی کی ترجمان نپور شرما کے خلاف سخت سے سخت کارروائی اور جلد سے جلد گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) طلبہ و طالبات نے ایک احتجاجی مارچ یونیورسٹی مولانا آزاد لائبریری کینٹن سے باب سید تک نکالا۔ احتجاجی مارچ کے دوران طلبہ نے نپور شرما، بی جے پی اور آر ایس ایس کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ AMU Students Protest Against Nupur Sharma
بی جے پی کی ترجمان نپور شرما کی جانب سے شان رسالت ماب صلی اللہ علیہ وسلم و ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی شان میں گستاخی کے خلاف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کیمپس میں بھی زبردست غصہ دیکھنے کو ملا، طلبہ و طالبات نے نپور شرما کے خلاف احتجاجی مارچ نکال کر ایک میمورنڈم صدر جمہوریہ کے نام علیگڑھ انتظامیہ کو دیا جس میں نپور شرما کی جلد سے جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔ Demands Stern Action Against Nupur Sharma
بی جے پی کی ترجمان نپور شرما کے خلاف سخت سے سخت کارروائی اور جلد سے جلد گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) طلبہ و طالبات نے ایک احتجاجی مارچ یونیورسٹی مولانا آزاد لائبریری کینٹن سے باب سید تک نکالا۔ احتجاجی مارچ کے دوران طلبہ نے نپور شرما، بی جے پی اور آر ایس ایس کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ باب سید پہنچ کر طلبہ نے ایڈیشنل سٹی مجسٹریٹ (اے سی ایم) کو ایک میمورنڈم نپور شرما کی جلد سے جلد گرفتاری سے متعلق صدر جمہوریہ کے نام دیا۔
- یہ بھی پڑھیں:
Demands Stern Action Against Nupur Sharma: علما کے وفد نے کمشنرحیدرآباد سے نپور شرما کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا - Shibli National Student President Arrested: شبلی نشنل کالج طلبہ یونین کے صدرعبدرالرحمٰن گرفتار
احتجاج کے دوران اے ایم یو طلبہ اور طلبہ رہنماؤں کا کہنا تھا جب سے بی جے پی کی حکومت آئی ہے جب سے ہی مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے کبھی مساجد کے نام پر، تو کبھی لباس کے نام پر، کبھی موب لنچنگ تو کبھی مسلمانوں کے کھانے پینے کی اشیاء کو لے کر اور اب حد تو جب ہوگی جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے طلبہ نے صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم دے کر نپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ طلباء کا کہنا تھا کہ نپور شرما کو گرفتار کر ایسی سزا سنائی جائے تاکہ وہ دیگر لوگوں کے لیے مثال بن جائے اور آج کے بعد کوئی بھی کسی بھی طرح سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی نہ کر سکے۔