علی گڑھ: اعلیگڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے طلباء تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ہر ظلم و زیاتی اور غلط کے خلاف جمہوری طریقہ سے احتجاج کر اپنی آواز بلند کرتے رہتے ہیں۔گزشتہ روز 15 اگست کو سماجی کارکن زید پٹھان کی گرفتاری کے خلاف اور اس کی حمایت میں اے ایم یو طلباء نے احتجاجی مارچ نکالا۔ اس میں ریاست مدھیہ پردیش کے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی اور صدر جمہوریہ ہند کے نام ایک میمورنڈم اے ایم یو انتظامیہ کو دیا ۔اس میں مسلم سماجی کارکن کی غیر قانونی گرفتاری اور نظر بندی سے تحفظ کے لئے ضروری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ AMU Students Protest Against BJP Govt for Arresting Social Activist Zaid Pathan
مدھیہ پردیش کے سماجی کارکن زید پٹھان کی حمایت میں اور اس کی گرفتاری کے خلاف گزشتہ روز شب میں طلبہ کے احتجاجی مارچ میں شامل طلبہ رہنما محمد سلمان غوری نے بتایا كہ زید پٹھان کو فرضی طریقے سے راسوکا کے تحت کارروائی کرتے ہوئے جیل بھیج دیا ہے، اس کی وجہ سے سماجی کارکنوں میں غم وغصہ ہے۔ زید پٹھان کو 15 اگست کو ان کے گھر کے باہر سے حراست میں لیا گیا تھا۔اجس دن پورا ملک آزادی کا امرت تہوار منا رہا تھا۔ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ جب زید پٹھان کو حراست میں لیا گیا تھا اس سے کچھ دیر پہلے اس نے فیس بک پر قومی پرچم کے ساتھ جشن آزادی کی تصویر پوسٹ کی تھی جس کے چند گھنٹے بعد زید پٹھان کے خلاف راسوکا ایکشن لیا گیا تھا۔