اردو

urdu

ETV Bharat / state

AMU Students Objections وائس چانسلر کو کووڈ ویکسینیشن ٹرائل کا پہلا رضاکار گزٹ میں دکھائے جانے پر طلبا کا اعتراض - etv amu news

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا تاریخی اور اہمیت کا حامل اے ایم یو گزٹ کے جولائی 2022 کے 'خصوصی شمارے کووڈ ویکسینیشن' میں وائس چانسلر کو کووڈ ویکسینیشن ٹرائل کا پہلا رضاکار دکھائے جانے پر طلبا نے اعتراض کیا ہے۔ AMU Students Objections On Special issues of Gazette

وائس چانسلر کو کووڈ ویکسینیشن ٹرائل کا پہلا رضاکار گزٹ میں دکھائے جانے پر طلبا کا اعتراض
وائس چانسلر کو کووڈ ویکسینیشن ٹرائل کا پہلا رضاکار گزٹ میں دکھائے جانے پر طلبا کا اعتراض

By

Published : Sep 27, 2022, 7:34 PM IST

علیگڑھ: کورونا ویکسینیشن کے تیسرے مرحلے کی جانچ کے لیے رضاکاروں کےرجسٹریشن کا عمل اے ایم یو میں 10 نومبر 2020 کو شروع ہوا۔ اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اس کے افتتاح کے موقع پر اپنا پہلا رجسٹریشن کروایا تھا۔ جس کے کچھ روز بعد ہی کووڈ 19 ویکسینیشن کے تیسرے مرحلے ٹرائل میں میڈیکل کالج کے پرنسپل انویسٹی گیٹر پروفیسر محمد شمیم ​​کے مطابق ویکسین لازمی پروٹوکول کے مطابق ٹرائل میں حصہ لینے والے شخص کو چار ہفتے قبل تک کوئی اور مروجہ یا تجرباتی ویکسین نہیں لینا چاہیے تھا۔ وائس چانسلر کی طبی تاریخ کے مطالعے سے انکشاف ہوا ہے کہ انہیں کچھ دن پہلے انفلوئنزا ویکسین دی گئی تھی۔ جو انہیں سالانہ دی جاتی ہے لہذا وہ ویکسین ٹرائل کے پیرامیٹرز سے باہر ہو گئے تھے اس لئے انہیں ٹرائل میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔

وائس چانسلر کو کووڈ ویکسینیشن ٹرائل کا پہلا رضاکار گزٹ میں دکھائے جانے پر طلبا کا اعتراض

لیکن یونیورسٹی گزٹ کے جولائی 2022 میں شائع خصوصی شمارے کووڈ ویکسینیشن میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کو کووڈ ویکسینیشن ٹرائل کے 1000 رضاکاروں میں پہلا رضاکار بتایا گیا ہے اور مختلف زبانوں کے اخبارات کی کٹنگز لگائی گئی ہے۔ جبکہ 1 سال 8 ماہ قبل ہی وائس چانسلر ویکسین ٹرائل کے پیرامیٹرز سے باہر ہو گئے تھے۔ جس پر طلباء اور طلباء رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 1866 کے بانی درسگاہ سرسید احمد خان کے تاریخی اور اہمیت کے حامل اے ایم یو گزٹ کے جولائی 2022 کے شمارے میں کووڈ ویکسینیشن ٹرائل کا رضاکار بتایا گیا ہے جبکہ ٹرائل نہیں دیا گیا۔ وائس چانسلر کو تاریخی گزٹ میں سچ دیکھانا چاہیے، جو سچ ہے وہیں دیکھانا چاہیے۔

طلباء کا کہنا ہے یہ کیسا خصوصی شمارہ ہے جس کا اجراء ہونے کے بعد بھی یونیورسٹی کے کسی شعبہ، مرکز اور گزٹ کو شائع کرنے والا شعبہ رابطہ عامہ میں بھی دستیاب نہیں، یونیورسٹی ویبسائٹ پر بھی نہیں ہے تو ہم کہا سے اس کو حاصل کریں پڑھنے کے لیے۔

یہ بھی پڑھیں : AMU Historian پروفیسر کلفشاں خان نے استنبول کی بین الاقوامی کانفرنس میں تحقیقی مقالہ پیش کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details