اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو: طلباء کو چھوٹے ہوئے امتحانات دینے کا موقع

مختلف کورسز کے چھوٹے ہوئے سمسٹر کے امتحانات کے لیے اے ایم یو نے طلبہ کو اجازت دے دی ہے۔

مختلف کورسز کے چھوٹے ہوئے سمسٹر کے امتحانات کے لیے اے ایم یو نے طلبہ کو اجازت دیدی ہے
مختلف کورسز کے چھوٹے ہوئے سمسٹر کے امتحانات کے لیے اے ایم یو نے طلبہ کو اجازت دیدی ہے

By

Published : Sep 18, 2020, 2:06 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں واقع معروف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے مختلف کورسز کے آخری برس و سمسٹر کے ریگولر اور سابق طلبہ و طالبات کو دوبارہ سے چھوٹے ہوئے امتحانات میں شامل ہونے کا موقع فراہم کیا گیا۔

مختلف کورسوں کے آخری سال و سمسٹر کے ریگولر اور سابق طلبہ و طالبات جو جفت سمسٹر 2019/20 کے امتحانات نہ دے سکے تھے، انہیں چھوٹے ہوئے امتحانات دینے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔

مختلف کورسز کے چھوٹے ہوئے سمسٹر کے امتحانات کے لیے اے ایم یو نے طلبہ کو اجازت دیدی ہے

اے ایم یو کنٹرولر امتحانات مسٹر مجیب اللہ زبیری نے بتایا کہ چھوٹے ہوئے امتحانات کے لیے درخواست فارم کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.amucontrollerexams.com سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ درخواست فارم کی پی ڈی ایف کاپی کو ای میل آئی ڈی examsection@gmail.com پر 22 ستمبر کو شام پانچ بجے تک بھیجنا لازمی ہے۔

انوں نے کہا کہ تاخیر سے موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا، تاہم امتحان کی تاریخ کا اعلان ویب سائٹ پر بعد میں کیا جائے گا۔

مسٹر زبیری نے کہا کہ یونیورسٹی نے عالمی وبا کووڈ-19 کے پیش نظر یہ سہولت دی ہے، اور جو طلبہ امتحان میں پہلے شامل ہوچکے ہیں وہ درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details