اردو

urdu

ETV Bharat / state

شیخ الجامعہ کی 'ایک مُلک، ایک راہ' مشن کو ہری جھنڈی - najma akhter

ملک کی گنگا جمنی تہزیب کو عوام تک پہنچانے کے لیے، امیتابھ دہلی سے کنیا کماری تک تقریبا 6،500 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔

amu students gives message of love and brotherhood
'ایک مُلک، ایک راہ' مشن کو ہری جھنڈی

By

Published : Dec 4, 2019, 3:12 AM IST

دارالحکومت دہلی میں 'ایک مُلک، ایک راہ' کے بینر تلے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق طالب علم، امیتابھ سین نے اتحاد اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنے کے لئے دہلی سے کنیا کماری تک 'سولو موٹر سائیکل سفر' کا آغاز کیا۔

جامعہ کیمپس سے یونیورسٹی کے عملے اور سابق طلباء کی موجودگی میں وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے امیتابھ کے دورے کو ہری جھنڈی دکھائی۔

شیخ الجامعہ نے امیتابھ کو اپنے مشن کے لئے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ یونیورسٹی کے لئے فخر کی بات ہے کہ اس کے ایک سابق طالب علم نے اتنے بڑے مشن کا آغاز کیا ہے۔

ملک کی گنگا جمنی تہزیب کو عوام تک پہنچانے کے لیے، امیتابھ دہلی سے کنیا کماری تک تقریبا 6،500 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔

امیتابھ نے اپنے مشن کا آغاز مرزا فرید الحسن بیگ سے متاثر ہو کر کیا ہے، جن کا جامعہ سے گہرا تعلق رہا ہے۔ مرزا، مہاتما گاندھی اور ڈاکٹر ذاکر حسین کے نظریہ سے کافی متاثر تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details