ریاست اتر پردیش میں واقع معروف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے تاریخی اسٹریچی ہال پر آج 71 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے صبح ساڑھے نو بجے پرچم کشائی کی اور مارچ پاسٹ کی سلامی لینے کے بعد جلسہ سے خطاب کرتے وقت یونیورسٹی کے تقریباً 20 سے 30 طلبا نے وائس چانسلر گوبیک گوبیک کے نعرے لگائےاور کالے جھنڈے بھی دکھائے موقع پر موجود پراکٹوریل ٹیم نے طلبا کو حراست میں لیا ۔
نعرہ کے بعد افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا، لیکن وائس چانسلر اپنی تقریر مستقل کرتے رہے۔
یہ یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار ہے جب اس طریقے سے تاریخی عمارت اسٹریچی ہال پر یوم جمہوریہ کے موقع پر وائس چانسلر کے خلاف گو بیک کے نعرے لگائے اور کالے جھنڈے دکھائے گئے۔
یونیورسٹی کے طلبا وطالبات نے کل ہی یہ اعلان کر دیا تھا کہ ہم وائس چانسلر کی موجودگی کی وجہ سے اسٹریچی ہال نہیں جائیں گے اور یوم جمہوریہ باب سید پر منائیں گے، جس کی وجہ سے یونیورسٹی کا طلبا و طالبات اسٹریچی ہال یوم جمہوریہ کے موقع پر نہیں دیکھے۔