کرناٹک کے اُڈوپی ضلع میں باحجاب طالبات کو کالج کیمپس میں داخلہ نہ دینے کے خلاف آج (9 فروری) کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طالبا و طالبات کی جانب سے نکالے جانے والے احتجاج کی اے ایم یو انتظامیہ نے اجازت نہیں دی Hijab controversy in Karnataka جس کو طلبہ رہنما نے علی گڑھ انتظامیہ پر حکومت کا دباؤ بتایا۔
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی ملک کا واحد ایسا تعلیمی ادارہ ہے جہاں ملک میں ہورہے ہر ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھائی جاتی ہے چاہے وہ کسی بھی مذاہب اور ملک سے متعلق ہوں۔
اس سلسلے میں اے ایم یو طلبہ رہنما محمد عارف تیاگی کا کہنا ہے احتجاجی مارچ کی اجازت نہیں دینے کی وجہ پراکٹر نے کرونا اور انتخابات بتائی ہے جبکہ کورونا وبا کی پہلی، دوسری اور تیسری لہر کے دوران بھی طلبہ دیگر مسائل کے حوالے سے مستقل احتجاج کرتے رہے ہیں۔