شادمان ہدی نے یوپی اسٹیٹ رائفل ایسوسی ایشن لکھنؤ کے سالانہ مقابلے میں پچاس میٹر پرون رائفل چیمپئن شپ ٹیم یونٹ میں سلور میڈل جیتا ہے۔ یہ مقابلہ نوئیڈا اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد ہوا تھا۔
اے ایم یو طالب علم نے شوٹنگ مقابلے میں سلور میڈل جیتا - سلور میڈل
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سید حامد سینئر سیکنڈری اسکول بوائز کے بارہویں جماعت کے طالب علم شادمان ہدی نے یوپی اسٹیٹ رائفل ایسوسی ایشن لکھنؤ کے سالانہ مقابلے میں سلور میڈل جیتا۔
اے ایم یو طالب علم نے شوٹنگ مقابلے میں سلور میڈل جیتا
شادمان ہدی نے علی گڑھ کی اسکولز کے دو طلبا حسن اور خرم کے ساتھ مل کر سلور میڈل جیتا۔ شادمان نے انفرادی مقابلوں میں 534/66، اور 502/600 کے اسکور کے ساتھ نارتھ زون چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔