اردو

urdu

اے ایم یو: طالب علم محمد شاداب اعزاز سے سرفراز

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) ایس ٹی ایس اسکول کے طالب علم محمد شاداب جنہیں 'وزیراعظم قومی بچوں کا ایوارڈ' 2021 سے نوازا گیا تھا، ان کو ایس ٹی ایس اسکول نے اعزاز سے سرفراز کیا۔

By

Published : Jan 28, 2021, 8:00 PM IST

Published : Jan 28, 2021, 8:00 PM IST

amu student mohd shadab awarded honors by STS high school
طالب علم محمد شاداب اعزاز سے سرفراز

وزیراعظم کے ساتھ ورچوئل گفتگو کے بعد محمد شاداب کو اے ایم یو کے ایس ٹی ایس اسکول میں منعقدہ ایک تقریب میں اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔

واضح رہے کہ محمد شاداب علی گڑھ تھانہ سول لائن کے علاقے جمال پور کا رہائشی ہے۔ شاداب ایک غریب گھر سے تعلق رکھتا ہے اور اس کے والد ایک مستری ہیں۔

محمد شاداب نے اے ایم یو کے ایس ٹی ایس ہائی اسکول سے نویں جماعت کے بعد امریکہ کے اسکول سے ہائی اسکول کی تعلیم مکمل کی اور اب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں گیارہویں جماعت کا طالب علم ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹر پروفیسر افسر علی خاں اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اشرف متین نے شاداب کو مومنٹو سے سرفراز کیا۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

شاداب نے ایس ٹی ایس اسکول سے نویں درجہ پاس کیا ہے اور انہوں نے کینیڈی لوگر یوتھ ایکسچینج اینڈ اسٹڈی پروگرام کے تحت امریکہ سے دسویں جماعت کا امتحان پاس کیا اور موجودہ سیشن میں وہ درجہ گیارہ کے داخلہ امتحان میں بھی کامیاب ہوا۔

پروفیسر افسر نے کہا کہ اے ایم یو برادری کو شاداب کی کامیابی پر فخر ہے۔ انہوں نے ایس ٹی ایس اسکول کے پرنسپل اور اساتذہ کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں:

رامپور: 'خوابوں کی زنجیر' کتاب کا رسم اجراء

ڈاکٹر اشرف متین نے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی ایس ٹی ایس اسکول اس طرح کے کارکردگی کا مظاہرہ کرتا رہے گا۔ اسکول کے پرنسپل پروفیسر نفیس نے بتایا کہ شاداب اپنے بیچ کے ساتھیوں اور اسکول کے باقی طلبہ کے لیے رول ماڈل ہے انہوں نے شاداب کو یادگاری نشان سے بھی نوازا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details