اردو

urdu

ETV Bharat / state

علی گڑھ انتظامیہ نے اے ایم یو طلبہ رہنما کو کیا ضلع بدر - اردو نیوز علی گڑھ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے طلبہ رہنما محمد عارف خان کو علی گڑھ انتظامیہ نے چھ ماہ کے لیے ضلع بدر کر دیا۔ عارف کے خلاف تقریباً سات مقدمے درج ہیں۔

amu student leader mohd arif district badar
اے ایم یو طلبہ رہنما محمد عارف خان کو کیا ضلع بدر

By

Published : Jan 29, 2021, 7:18 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایم اے (ہیومن رائٹس) کے طالب علم اور طلبہ رہنما محمد عارف خان کو علی گڑھ انتظامیہ نے ضلع بدر کر دیا ہے۔

علی گڑھ تھانہ سول لائن میں عارف کے خلاف تقریباً سات مقدمے درج ہیں۔

واضح رہے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں گزشتہ برس شہریت ترمیمی قانون کے خلاف چل رہے احتجاجی مظاہروں میں طلبہ رہنما محمد عارف نے بڑھ چڑھ کر طلبہ کی قیادت کی تھی۔

اے ایم یو طلبہ رہنما محمد عارف خان کو کیا ضلع بدر

اس سے قبل بھی علیگڑھ انتظامیہ اے ایم یو کے کئی طلبہ اور طلبہ رہنماؤں کو ضلع بدر کر چکی ہے۔

علیگڑھ تھانہ سول لائن کے علاقے جمال پور کے رہائشی، اے ایم یو طلبہ رہنما محمد عارف خان کے خلاف دفعہ 147 ،146 ،342 ،360 ،504، 153 اے ،153 بی ،323، 363، 332 ،188 ،341 کے تحت مقدمات درج ہیں۔

اے ایم یو طلبہ رہنما محمد عارف خان کو کیا ضلع بدر

مزید پڑھیں:

ایک برس بعد سی اے اے مظاہرے میں جیل گئے افراد کی اب کیا حالت ہے؟

دونوں فریق کو سننے کے بعد اے ڈی ایم سٹی راکیش کمار مال پانی نے اے ایم یو کے طلبہ رہنما کو آئندہ چھ ماہ کے لیے ضلع بدر کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details