اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو طالب علم فرحان زبیری جیل سے رہا - تھانہ سول لائن میں 12 مقدمات

اے ایم یو کے طالب علم فرحان زبیری (سابق کورٹ ممبر طلبا یونین) کو گزشتہ شب علی گڑھ جیل سے رہا کیا گیا۔

اے ایم یو طالب علم فرحان زبیری جیل سے رہا
اے ایم یو طالب علم فرحان زبیری جیل سے رہا

By

Published : Sep 5, 2020, 2:23 PM IST

فرحان زبیری اے ایم یو کیمپس میں ہو رہے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج میں شامل تھے جن کے خلاف تھانہ سول لائن میں 12 مقدمات درج ہوئے تھے۔

فرحان زبیری لاک ڈاؤن سے قبل شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اے ایم یو کیمپس میں احتجاجی سرگرمیوں میں متحرک تھے۔ فرحان زبیری کے خلاف 12 مقدمہ درج کرنے کے بعد 28 مئی کو حراست میں لے کر جیل بھیج دیا گیا تھا۔

اے ایم یو طالب علم فرحان زبیری جیل سے رہا

تمام بارہ مقدمات میں ضمانت کے بعد گزشتہ شب فرحان زبیری کو رہا کیا گیا۔ رہائی کے وقت اے ایم یو طلباء فرحان زبیری کو لینے جیل پہنچے اور گلپوشی کر کے فرحان زبیری کا استقبال کیا۔ رہائی کے بعد فرحان زبیری نے اے ایم یو کی جامع مسجد میں شکرانے کے نفل ادا کی اور بانی سرسید احمد خان کی قبر پر بھی حاضری دی۔

فرحان زبیری پر الزام ہے کہ 15 دسمبر کی شب میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف یونیورسٹی سرکل پر اے ایم یو طلبا کے ساتھ مل کر پولیس پر پتھراؤ، جان لیوا حملہ، سرکاری چیزوں کو نقصان اور سرکاری کام کو بھی روکنے کی انہوں نے کوشش کی۔ 15 دسمبر کے بعد لگاتار یونیورسٹی باب سید، پرانی چونگی گیٹ، اے ایم یو سرکل پر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف فرحان زبیری نے متنازع بیان کے ساتھ ساتھ پتلے بھی نذرآتش کیے جس کے خلاف تھانہ سول لائن میں کئی مقدمے درج کیے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details