اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو طالب علم کی موت - AMU student dies at Ganga Ram Hospital

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سوئمنگ پول میں گرنے والے بی ایس سی کے طالب علم سہیل اختر کی دہلی میں گنگا رام اسپتال میں موت ہوگئی۔

اے ایم یو طالب علم کی گنگا رام اسپتال میں موت

By

Published : Aug 24, 2019, 7:06 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 3:37 AM IST

تفصیلات کے مطابق پانچ دن قبل بی اسی سی کے طالب علم سہیل اختر یونیورسٹی کے سوئمنگ پول میں گرنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔

زخمی ہونے کے فوراً بعد انہیں جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں حالت نازک ہونے پر اسے دہلی کے گنگارام اسپتال کے لیے ریفر کیا گیا تھا۔علاج کے دوران ان کی موت واقع ہوگئی۔

حادثے کے بعد سوئمنگ پول بند ہے اس کے علاوہ یونیورسٹی کیمس کمیٹی کے مختلف کلبوں میں بھی خاموشی ہے۔ سہیل اختر کی موت کے بعد یونیورسٹی گیمز کمیٹی کے سیکرٹری پروفیسر امجد رضوی کے ساتھ گیمز کمیٹی کے مختلف کلب کے کوچز نے گیمز کمیٹی میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کر کے موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری یونیورسٹی برادری اہل خانہ کے غم میں شریک ہے۔

سہیل اختر مغربی بنگال کا رہنے والے تھے۔ سہیل اختر حسب معمول سوئمنگ پول میں آیا اور تین فٹ والے پول میں گر گیا جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا علیگڑھ میں وہ ایک دن آئی سی یو وینٹیلیٹر پر رہا حالت نازک ہونے پر دہلی ریفر کیا گیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے سوئمنگ پول پر تعینات عملہ کی لاپرواہی پر گذشتہ روز دو افراد کو معطل کردیا تھا۔ یونیورسٹی کے ترجمان عمر پیرزادہ نے کہا کہ یہ ایک حادثہ ہے اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہے اور ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو لوگوں کو معطل کیا ہے انہوں نے طالب علم کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری یونیورسٹی برادری ان کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 3:37 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details