اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو طالب علم کی خودکشی سے سنسنی - انس شمسی اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت کا رہنے والا ہے

سر سید ڈے تقریبات سے قبل علی گرھ مسلم یونیورسٹی کیمپس کا ماحول اس وقت کشیدہ ہوگیا جب آفتاب ہال میں مقیم ایک طالب علم نے خودکشی کرلی۔

اے ایم یو طلبہ نے خودکشی کی

By

Published : Oct 16, 2019, 8:39 AM IST

Updated : Oct 16, 2019, 2:44 PM IST

ریاست اترپردیش کے علی گڑھ میں واقع معروف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں انس شمسی نام کے ایک طالب علم نے خودکشی کرلی ہے۔

اے ایم یو طلبہ نے خودکشی کی

اطلاع کے مطابق انس شمسی اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت کا رہنے والا ہے اور اے ایم یو سے ماسٹر آف سوشل ورک (ایم ایس ڈبلیو) کر رہا تھا اور ساتھ میں پی ایچ ڈی کی تیاریاں بھی جاری تھیں۔

انس یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی جانب سے کرائے جانے والے 'نیٹ' امتحان کو پاس کرچکا تھا۔

انس شمسی اے ایم یو میں آفتاب ہال میں رہتا تھا

انس شمسی اے ایم یو میں آفتاب ہال کے ممتاز ہوسٹل کے کمرہ نمبر 22 میں مقیم تھا اور اس کے ساتھ کمرے میں تین اور طلبہ رہتے تھے، منگل کی رات تقریباً نو بجے جب اس کے کمرہ میں کوئی نہیں تھا تو اس نے پھندہ لگاکر خودکشی کرلی، جس کے بعد کیمپس میں افرا تفری مچ گئی۔

طلبا نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ موقع واردات پر پہنچی پولیس نے کمرے میں لٹک رہی لاش کو تقریباً 10:30 بجے پھندے سے اتار کر اپنی تحویل میں لیا اور اسے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

اے ایم یو کیمپس کا ماحول کشیدہ

اسی دوران پولیس کے تاخیر سے کیمپس میں پہنچنے پر طلبا نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کرنی شروع کردی جس کی وجہ سے حالات کو نزاکت کو دیکھتے ہوئے موقع پر ایس پی سٹی ابھیشیک کمار پہنچے اور طلبا کو سمجھانے کی کوشش کی۔

لیکن مشتعل طلبا نے ہنگامہ شروع کردیا جس میں ایس پی سٹی کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

خودکشی کے بعد کیمپس میں افرا تفری کا ماحول

یوم سرسید کے پیش نظر کیمپس میں آر اے ایف اور پی ایس سی جوانوں کے کثیر دستے تعینیات کردیے گئے ہیں، جبکہ طلبہ کا مطالبہ ہے کہ اے ایم یو وائس چانسلر اور انتظامیہ موقع واردات پر پہنچیں اور طلبہ سے بات کریں۔

Last Updated : Oct 16, 2019, 2:44 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details