علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی طلبأ کو-آرڈینیشن کمیٹی نے ایک خاص میٹنگ کرکے فیصلہ کیا ہے کہ اب یونیور سٹی کے باب سید گیٹ پر طلبأ و طالبات سی اے اے اور این آر سی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے۔
اے ایم یو : باب سید پر ہفتہ کے ساتوں دنوں احتجاج کرنے کا اعلان - peotest against caa and nrc
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں گزشتہ 27 دنوں سے احتجاج جاری ہے لیکن اب یہاں کل سے دن و رات کے 24 گھنٹوں اور ہفتہ کے ساتوں دن مسلسل احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اے ایم یو کے سابق طلبأ رہنما عبدالقادر جیلانی نے بتایا کہ یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کل سے ہوجائے گا۔
اس قبل چھٹیاں ہونے کے سبب ہاسٹل میں طلبأ نہیں تھے جس کے سبب مظاہرے میں لوگ اتنی تعداد میں شرکت نہیں کرپا رہے تھے لیکن طلبأ کے واپس آجانے کے بعد حکومت کے ان قوانین کے خلاف پورے 24 گھنٹے اور پورے ہفتے تک سی اے اے، این آر سی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ جب تک سی اے اے، این آر سی اور ملک کے اندرونی مسائل ختم نہیں ہو جاتے تب تک احتجاج جاری رہیں گے کیونکہ یہ لڑائی نہ کسی ایک کی ہے نہ ایک دن کی ہے اور نہ ہی کسی خاص طبقہ کی ہے بلکہ یہ لڑائی سب کی ہے۔