علی گڑھ:ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ تھانہ بنا دیوی کے علاقے جعفرآباد پل کے نیچے ریلوے لائن پر ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ جس میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے 17 سالہ طالب علم احمد نبراس یونس قاضی کی ریل حادثہ میں موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اکلوتے بیٹے کی موت کی خبر والد کو جس موبائل فون سے ملی وہی موبائل فون کو صحیح کروانے بیٹا اپنے گھر سے دوکان گیا تھا۔ یہ کس کو معلوم تھا کہ اسی موبائل فون سے بیٹے کی آخری خبر والدین کو ملے گی۔ احمد نبراس کی موت کی خبر سن کر علاقہ میں مایوسی چھا گئی۔ والد مونس قاضی کو اپنے اکلوتے بیٹے کی موت کی اطلاع انہیں کے ٹیلیفون سے موقع پر موجود شخص نے دی جس وقت وہ یونیورسٹی دفتر میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ بیٹے کی موت کی خبر سن کر والد دفتر میں ہی گر گئے۔ بعد میں ان کو دفتر سے پوسٹ مارٹم ہاؤس لے جایا گیا جہاں ان کو اپنے بیٹے کی شکل دیکھنے کے لیے اس لیے نہیں ملی کیونکہ ریل حادثہ کے سبب پولیس کیس بن گیا تھا۔ موقع سے پولیس ہی پوسٹ مارٹم ہاؤس لائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: