ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقعہ عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے نوجوان طالب علم عبدالحنان مستجاب (بی ایس سی، ریاضی) نے ماحولیات کی نگرانی کے لیے ایک ڈیوائس تیار کیا ہے۔ اس ڈیوائس کے ذریعے درجہ حرارت، رطوبت اور ماحولیات سے متعلق دیگر امور کا پتہ بزریعہ انٹرنیٹ آسانی سے لگایا جاسکتا ہے۔
عبدالحنان مستجاب نے بتایا یہ ڈیوائس بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی لکھنؤ میں منعقدہ ایک قومی کانفرنس میں پیش کی اور اس کی افادیت کے متعلق تفصیل سے بتایا۔
عبدالحنان مستجاب نے بتایا کہ ماحولیاتی پائیداری ایجادات اور مستقبل کی راہ' موضوع پر منعقدہ اس کانفرنس میں عبدالحنان مستجاب کی مذکورہ ایجاد کو سراہا گیا اور انہیں نوجوان سائزہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
علیگڑھ کے ہی رہنے والے عبدالحنان مستجاب کی عمر محض بیس برس ہے اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں (بی ایس سی، ریاضی) کے طالب علم ہیں، جبکہ ان کے والد اے ایم یو میں ملازم ہیں۔