علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پی آر او عمر سلیم پیرزادہ نے بتایا کہ 'اسکولوں کے کھلنے کا شیڈول اسکول ویب سائٹ پر جلد جاری کیا جائے گا'۔
ویڈیو : اے ایم یو اسکولز میں کلاسیز کا جلد آغاز اطلاعات کا مطابق شہریت (ترمیمی) قانون 2019 کے خلاف 15 دسمبر 2019 کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کیمپس میں یوپی پولیس نے گھس کر طلبا پر لاٹھی برسائی تھی۔ جس کے بعد سے اے ایم یو انتظامیہ نے سرمائی تعطیلات کا اچانک اعلان کردیا تھا۔
مزید پڑھیں : اے ایم یو کے چار سابق طلبا کے خلاف ایف آئی آر درج
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انتظامیہ نے ناصرف یونیورسٹی بلکہ اسکولوں کی بھی موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کیا۔
اے ایم یو کے ڈائریکٹر آف اسکول ایجوکیشن پروفیسر افسر علی خان کی جانب سے جاری اطلاع میں طلبا و طالبات کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات کے لئے اے ایم یو کے اسکول ویب سائٹ دیکھتے رہیں۔