اردو

urdu

ETV Bharat / state

AMU School resumes offline classes: اے ایم یو کے اسکولوں میں آف لائن کلاسز 18 اپریل سے - Offline classes in AMU schools from April 18

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کو مرحلہ وار طریقے سے کھولنے کے بعد اب اے ایم یو اسکولوں کو بھی کھولا جا رہا ہے۔ عید کے بعد تک یونیورسٹی کی تمام کلاسز آن لائن سے آف لائن میں تبدیل ہوجائے گی۔ AMU School resumes offline classes۔

اے ایم یو کے اسکولوں میں آف لائن کلاسز 18 اپریل سے
اے ایم یو کے اسکولوں میں آف لائن کلاسز 18 اپریل سے

By

Published : Apr 8, 2022, 8:04 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے مختلف اسکولز کے کووڈ وبا کے سبب دو سال تک بند رہنے کے بعد اب 18 اپریل سے آف لائن کلاسز کا آغاز AMU School resumes offline classes کیا جائے گا۔ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کو مرحلہ وار طریقے سے کھولنے کے بعد اب اے ایم یو اسکولوں کو بھی کھولا جا رہا ہے۔ اطلاع کے مطابق عید کے بعد تک یونیورسٹی کی تمام کلاسز آن لائن سے آف لائن میں تبدیل ہوجائیں گی۔

اے ایم یو کے اسکولوں میں آف لائن کلاسز 18 اپریل سے


واضح رہے کہ گزشتہ سال کورونا وبا سے تحفظ اور اس پر قابو پانے کے غرض سے حکومت نے تمام اسکولوں کو بند کرکے آن لائن کلاسز شروع کرنے کا احکام جاری کیا تھا جس کے بعد سے اب کورونا کی تیسری لہر کے ختم ہونے کے بعد حکومت نے دوبارہ سے اسکولوں میں آف لائن کلاسز شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے اسی ضمن میں اب اے ایم یو کے اسکولوں میں 18 اپریل سے آف لائن کلاسز کی شروعات کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:


پروفیسر اصفر علی خان (ڈائریکٹر، ڈاریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن) کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق اے ایم یو کے تمام اسکولوں میں اب آف لائن کلاسز شروع کیا جائے گا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details