علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اکثر یونیورسٹی کے باب سید اور انتظامیہ بلاک کے سامنے طلبہ وطالبات اپنے مطالبات کو لے کر دھرنا اور احتجاج کرتے رہتے ہیں لیکن آج اے ایم یو ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ مکینیکل انجینئرنگ سے چھ ماہ قبل ریٹائرڈ ہوئے ادریس محمد نے یونیورسٹی انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال پر اکیلے بیٹھنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ مجھے پینشن کا پیسہ نہیں دے رہی ہے۔ AMU Retired Employee Protest Against Non Payment of Pension
AMU Retired Employee Protest: اے ایم یو ریٹائرڈ ملازم کا احتجاج، انتظامیہ پر پینشن نہ دینے کا الزام - اے ایم یو ریٹائرڈ ملازم احمد ادریس کا احتجاج
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ مکینیکل انجینئرنگ سے 6 ماہ قبل ریٹائرڈ ہوئے ملازم ادریس محمد نے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال پر بیٹھنے کا اعلان کیا ہے۔ انتظامیہ بلاک کے سامنے احتجاج کر رہے ادریس محمد کا کہنا ہے کہ ' انتطامیہ ملازمین کو ہراساں کرنا چاہتی ہے، یہ میرا مالی اور ذہنی استحصال کر رہے ہیں'۔ AMU Retired Employee Protest Against Non Payment of Pension
![AMU Retired Employee Protest: اے ایم یو ریٹائرڈ ملازم کا احتجاج، انتظامیہ پر پینشن نہ دینے کا الزام اے ایم یو ریٹائرڈ ملازم کا احتجاج، انتظامیہ پر پینشن نہ دینے کا الزام](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-14381320-383-14381320-1644064205918.jpg)
اے ایم یو ریٹائرڈ ملازم کا احتجاج، انتظامیہ پر پینشن نہ دینے کا الزام
اے ایم یو ریٹائرڈ ملازم کا احتجاج، انتظامیہ پر پینشن نہ دینے کا الزام