علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں رسرچ اسکالرز AMU Research Scholars نے انتظامیہ بلاک کا محاصرہ کرتے ہوئے پی ایچ ڈی کی توسیع کی مدت PhD Extension Period میں نیشنل فیلوشپ دینے کا مطالبہ کیا۔ اے ایم یو کے رسرچ اسکالرز کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن UGC کی طرف سے دی جانے والی نیشنل فیلوشپ (JRF/SRF) کو بھی پی ایچ ڈی کی توسیع کی مدت میں دی جائے، جیسا کہ UGC کے رہنما خطوط میں دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر مرکزی یونیورسٹیز میں فیلوشپ دی جا رہی ہے لیکن علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے رسرچ کے دوران اپنے رسرچ اسکالروں کو پانچ سال بعد سابق طلبہ سمجھ کر توسیع کی مدت میں فیلو شپ روک دی گئی ہے۔
رسرچ اسکالرز کی جانب سے فیلوشپ کے سلسلے میں مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ UGC کی طرف سے JRF/SRF والوں کو 5 سال کے لیے دی جاتی ہے اور ایکسٹینشن والوں کو UGC سے اسکالر شپ مل جاتی ہے، لیکن علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں توسیع کو ایک ایکسٹینشن سمجھا جاتا ہے۔ اے ایم یو اس لیے رسرچ اسکالروں کو فیلو شپ کی منظوری نہیں دیتے، جس کی وجہ سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے اسکالر کی فیلوشپ روک دی، رسرچ اسکالروں کا کہنا ہے اس تناظر میں یو جی سی کے رہنما اصولوں کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے طلبہ کا کہنا ہے کہ ہم نے متعدد بار یونیورسٹی انتظامیہ کو درخواست کے ذریعے آگاہ کیا لیکن یونیورسٹی کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔AMU Research Scholars Protest