اے ایم یو کے کنٹرولر امتحانات مجیب اللہ زبیری کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق کووڈ وبا کے پیش نظر یونیورسٹی میں صرف آن لائن طریقہ سے ہی تدریس ہوگی۔ اس لیے طلبہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں پر رہ کر ہی آن لائن کلاسز میں حاضر ہوں۔
اے ایم یو میں آن لائن تدریسی نظام الاوقات جاری - اے ایم یو تعلیمی سال 2020-21
اے ایم یو شعبہ رابطہ عامہ کے ایسوسی ایٹ ممبر انچارج فیصل فرید نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی میں سبھی اقامتی ہال بند رہیں گے اور ڈائننگ ہال کی سہولت نہیں ہوگی۔ لہذا طلبہ اپنے گھروں سے آن لائن کلاسز میں شرکت کریں اور کووڈ-19 کے پیش نظر یونیورسٹی نہ آئیں۔
مزید پڑھیں:اے ایم یو کے 53 طلبہ کا معروف کمپنیوں میں انتخاب
اے ایم یو میں تعلیمی سال 2020-21 میں داخلہ لینے والے طلبہ کے لیے جفت سمسٹر میں آن لائن تدریس 16 جولائی 2021، اور اسی طرح تعلیمی سال 2021-22 کے لیے آن لائن تدریس 2 اگست سے شروع ہوگی۔ فیصل فرید نے مزید بتایا کہ اے ایم یو ایگزیکیٹو کونسل کی اپنی عام میٹنگ میں اتفاق رائے سے یہ منظور کیا ہے کہ تعلیمی میقات 2020-21 میں گرمیوں کی تعطیل نہیں ہوگی اور اساتذہ کو اس کے عوض 35 دنوں کی ڈٹینشن لیو دی جائے گی۔
ایگزیکٹو کونسل نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ طلبہ کا تعلیمی کیریئر یونیورسٹی کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے، کووڈ-19 وبائی مرض کی وجہ سے نقصان کا ازالہ ہونا چاہیے اور ان کا تعلیمی نقصان روکنا چاہیے، جس پر مرکزی وزارت تعلیم اور یو جی سی نے بھی زور دیا ہے۔