اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو بھارت کی تیسری سب سے ممتاز یونیورسٹی - 2000 پوائنٹ

عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی علمی عظمت کا قومی و بین الاقوامی سطح پر مسلسل اعتراف کیا جا رہا ہے اور صدی سال میں ایسا اعتراف بہت حوصلہ بخش اور باعث فخر و مسرت ہوتا ہے۔

اے ایم یو بھارت کی تیسری سب سے ممتاز یونیورسٹی
اے ایم یو بھارت کی تیسری سب سے ممتاز یونیورسٹی

By

Published : Aug 3, 2020, 3:41 PM IST

معروف میگزین انڈیا ٹوڈے نے ممتاز بھارتی یونیورسٹیوں کی اپنے سالانہ سروے میں اے ایم یو کو تیسرے مقام پر جگہ دی ہے۔

اے ایم یو بھارت کی تیسری سب سے ممتاز یونیورسٹی

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ٹائمز ہائر ایجوکیشن، لندن کی رینکنگ میں اے ایم یو کو اعلیٰ مقام دیا گیا تھا تو حال ہی میں معروف میگزین انڈیا ٹوڈے نے ممتاز ہندوستانی یونیورسٹی کے اپنے سالانہ سروے 2020ء میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو تیسرے نمبر پر جگہ دی ہے۔

اے ایم یو بھارت کی تیسری سب سے ممتاز یونیورسٹی

اس سروے میں ایک ہزار گورنمنٹ اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو شامل کیا گیا ہے، دونوں میں اے ایم یو تیسرے مقام پر ہے اور اسے 2000 پوائنٹ میں سے 1718.6 پوائنٹ حاصل ہوئے ہیں۔

اے ایم یو بھارت کی تیسری سب سے ممتاز یونیورسٹی

اس سروے کے اعتبار سے گزشتہ تین برسوں میں پیٹینٹ حاصل کرنے کے معاملے میں اے ایم یو عام گورنمنٹ یونیورسٹیوں میں چوتھی پوزیشن پر ہے۔ جہاں تک پوسٹ گریجویٹ کورس کی تعلیم و تدریس کا معاملہ ہے تو اے ایم یو تیسرے نمبر پر ہے جہاں مختلف موضوعات میں 90 پی جی کورسیز میں تعلیم ہوتی ہے۔

اے ایم یو بھارت کی تیسری سب سے ممتاز یونیورسٹی

اسی طرح قانون کی تعلیم دینے والے کالج و اداروں کی رینکنگ میں اے ایم یو کی فیکلٹی آف لاء کو گیارھواں مقام دیا گیا ہے۔

اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اس حصولیابی پر اساتذہ اور طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔ وائس چانسلر نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے کووڈ-19 سے پیدا ہونے والے چیلینجز کے باوجود اے ایم یو بلندیوں کے سفر پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی نے پوری یونیورسٹی برادری کو مسرور کیا ہے اور یہ اساتذہ کی سنجیدگی اور ان کی محنت کی بدولت ہی ممکن ہو پایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details