اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو: سٹی ہائی اسکول کا نام تبدیل کرنے کی تجویز - راجہ مہندر پرتاپ

عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا اٹھارویں صدی کی تاریخی سٹی ہائی اسکول کا نام بدل کر راجہ مہندر پرتاپ سنگھ رکھنے کی تجویز اے ایم یو کی ایگزیکٹیو کونسل (ای سی) میٹنگ میں رکھی گئی۔

city school amu
city school amu

By

Published : Sep 16, 2020, 8:40 PM IST

ایگزیکٹیو کونسل کی میٹنگ میں کہا گیا کہ 'اگر اسکول کا نام تبدیل کرکے راجہ مہندر پرتاپ رکھا جاتا ہے تو یہ یونیورسٹی کے لیے فخر کی بات ہوگی۔

سٹی ہائی اسکول کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

اے ایم یو سٹی ہائی اسکول 1889 میں انجمن اسلامیہ پرائمری اسکول کے نام سے ضلع علی گڑھ کے علاقہ رسل گنج میں شروع ہوئی۔ 1927-28 میں علی گڑھ نمائش گراؤنڈ کے سامنے جی ٹی روڈ پر موجود عمارت میں شفٹ ہوئی۔ 1919 سے پہلے اسکول کا نام ایم اے او کالجیٹ سٹی برانچ تھا جس کی بنیاد سرسید احمد خان، ان کے رفقاء نے مل کر رکھی تھی۔ سٹی اسکول کے فاؤنڈر مینیجر مولانا طفیل منگلوری تھے۔

اٹھارویں صدی کے اس اسکول کا نام تبدیل کر کے راجہ مہندر پرتاپ رکھنے کی تجویز اے ایم یو کی سب سے اہم باڈی ایگزیکیٹیو کونسل کی میٹنگ میں رکھی گئی۔ یونیورسٹی کے شعبہ رابطہ عامہ کے اسسٹنٹ ممبر انچارج ڈاکٹر راحت ابرار نے بتایا کہ اگر اسکول کا نام تبدیل کرکے راجہ مہندر پرتاپ رکھا جاتا ہے تو یہ یونیورسٹی کے لیے فخر کی بات ہوگی۔

اے ایم یو سٹی ہائی اسکول کے پرنسپل سید تنویر نبی نے خصوصی گفتگو میں بتایا سنہ 1927-28 میں اسکول اس عمارت میں شفٹ ہوئی۔ سٹی اسکول کے فاؤنڈر مینیجر مولانا طفیل منگلوری کی کاوشوں سے یہ چیزیں آگے بڑھی ہیں۔

پرنسپل تنویر نبی نے مزید بتایا 'اس اسکول کی ایک خاصی اہمیت ہے کہ یہ ایک تاریخی اسکول ہے جو اے ایم یو کے فیڈر کے طور پر کام کرتی ہے۔ اس کا مقصد شہر کے ان تمام لوگوں کو خاص کر جو تعلیمی طور پر پسماندہ ہیں ان کو تعلیم دے کر قومی خدمت کی مین اسٹریم میں لایا جانا تھا۔

اے ایم یو شعبہ رابطہ عامہ کے اسسٹنٹ ممبر انچارج ڈاکٹر راحت ابرار نے بتایا یونیورسٹی کی ایگزیکٹیو کونسل (ای سی)کی ایک میٹنگ ہوئی اور اس میں یہ چیز سامنے آئی تھی کیونکہ وہ ہمارے سب سے بڑے ممتاز سابق طالب علم تھے اور بھارت میں شاید وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے کابل جاکر جلا وطنی کی حکومت بنائی تھی۔

ڈاکٹر راحت ابرار نے مزید کہا سٹی اسکول کا نام راجا مہندر پرتاپ پر ہوتا ہے تو یہ یونیورسٹی کے لیے فخر کی بات ہوگی، یونیورسٹی اس پر فیصلہ لے سکتی ہے لیکن فیصلہ ایگزیکٹیو کونسل کو لینا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details