اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو پروفیسر شیبا حامد کی فِکّی ویبینار میں شرکت - AMU Professor Sheeba Hamid

پروفیسر شیبا حامد نے کہا کہ 'اس وقت سیاحت کا مطالعہ کرنا بہترین ہے کیونکہ سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے میں کوئی بھی کمال حاصل کرسکتا ہے۔'

AMU Professor Sheeba Hamid Participate in FICCI Webinar
AMU Professor Sheeba Hamid Participate in FICCI Webinar

By

Published : Aug 4, 2021, 4:06 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کامرس میں ماسٹر آف ٹورزم اینڈ ٹریول مینجمنٹ پروگرام کی کوآرڈینیٹر پروفیسر شیبا حامد نے فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FICCI) کی جانب سے محکمہ سیاحت، حکومت اترپردیس اور کاشی رام انسٹی ٹیوٹ آف ٹورزم اینڈ مینجمنٹ کے تعاون سے 'بیئنگ ٹورزم ریڈی' موضوع پر منعقدہ ویبینار سیریز کے پہلے پروگرام میں بطور مرکزی پینلسٹ حصہ لیا۔


"بیئنگ ٹورزم ریڈی" موضوع پر منعقدہ ویبینار سیریز کے پہلے پروگرام میں بطور مرکزی پینلسٹ پروفیسر شیبا حامد نے حصہ لیتے ہوئے کہا کہ 'تیزی سے بدلتی ہوئی متحرک اور انتہائی مسابقتی سیاحت کی صنعت کو ترتیب یافتہ پیشہ وار افراد کی ضرورت ہے اور اس کے کام کی اخلاقیات کے ساتھ سیاحت کا مطالعہ کرنے کا یہ ایک اچھا وقت ہے۔'

پروفیسر شیبا حامد نے مزید کہا کہ 'اس وقت سیاحت کا مطالعہ کرنا بہترین ہے کیونکہ سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے میں کوئی بھی کمال حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملازمت کے مطابق طلبہ کو متعلقہ مواقع کے لئے خود کو تیار کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں:'یونیورسٹی گزٹ کا خصوصی شمارہ عجیب وغریب، دوبارہ شائع کیا جائے'


ڈاکٹر نیل کنٹھ تیواری (وزیر مملکت آزاد چارج، سیاحت و ثقافت، چیریٹی اور پروٹوکول، حکومت اتر پردیش) اور مکیش کمار مشرا (آئی اے ایس، پرنسپل سیکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل، سیاحت اور ثقافت، اتر پردیش حکومت) کے ذریعے ویبینار کی افتتاح کے بعد پروفیسر شیبا نے طلبہ اور سیاحت کے صنعت میں کام کرنے کے خواہشمند افراد کو تلقین کی وہ اپنے پیشے میں درجہ کمال کو حاصل کرنے کی کوشش کریں اور اس کے لیے تیاری کے ساتھ اچھی شروعات کریں۔

پروفیسر شیبا حامد نے پیشہ ورانہ الجھنوں کو دور کرنے کے طریقوں اور ذرائع کے ساتھ ہیں نوجوانوں کی طاقت کو فروغ دینے اور طلبہ میں مستعدی پیدا کرنے کے طریقوں پر روشنی ڈالی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details