علی گڑھ مسلم یونیورسٹی AMU، جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے فرانسک میڈیسن شعبہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر جتیندر کمار کی ایم بی بی ایس طلباء کو کلاس میں پروجیکٹر پر جنسی زیادتی Rape کی تاریخ میں ہندو دیوی دیوتاؤں کے خلاف پڑھانے والی تصاویر وائل ہونے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے شوکاز نوٹس جاری کیا۔ AMU Professor Gets Show Cause Notice۔ شعبۂ فارنسک میڈیسن کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر جتیندر کمار نے اطلاع کے مطابق کل ایم بی بی ایس کے طلباء کو جنسی زیادتی Rape کی تاریخ سے متعلق ہندو دیوی دیوتاؤں کے خلاف 'برہما نے اپنی بیٹی کی ساتھ جنسی زیادتی کی، اندرا نے رشی گوتم کی اہلیہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی، جیسی باتیں کلاس کے دوران پروجیکٹر پر پڑھائی تھی، پروجیکٹر پر پڑھاتے ہوئے ان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہنگامہ برپا ہو گیا۔
اے ایم یو کے سابق طالب علم نشیت شرما نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسسٹنٹ پروفیسر اور صدر شعبہ کے خلاف جلد سے جلد اور سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا اور اس کی شکایت پولیس کو دی۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پراکٹر پروفیسر وسیم علی نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اے ایم یو کے فارنسک میڈیسن شعبہ کے پروفیسر ڈاکٹر جتیندر نے طلباء کو کلاس روم میں کچھ قابل اعتراض ہندو دیوتاؤں کے بارے میں پڑھایا تھا، جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہمیں پتہ چلا ہے، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر خود اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، بہت جلد کوئی کارروائی کی جائے گی، حالانکہ اب تک میری معلومات میں یہ معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ میں ابھی اس معاملے میں زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا۔