ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع اے ایم یو کے پروفیسر ابو الحسن صدیقی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک تعزیتی جلسہ یونیورسٹی کے ایڈمنسٹریٹر بلاک میں ہوا، جس میں وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ابو الحسن صدیقی کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے اس کو پر کر پانا بہت مشکل ہے۔ انہیں ہمیشہ یاد کیا جاتا رہے گا۔ انہوں نے غمزدہ کنبے کو دلاسہ دیتے ہوئے اپنی تعزیت پیش کی۔
اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر اختر حسیب، رجسٹر ار عبدالحمید (آئی پی ایس) فنانس افسر پروفیسر ایس ایم جاوید اختر، ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر مجاہد بیگ، پراکٹر پروفیسر عفیف اللہ خان، سبھی فیکلٹیوں کے ڈین اور سینئر اساتذہ موجود تھے۔