اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ایم یو: ریزیڈنٹ ڈاکٹرز کی پریس کانفرنس - طبی امدادی کیمپ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج ریزیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ڈاکٹرز نے شمال مشرقی دہلی میں تین روزہ مفت طبی امدادی کیمپ کے بعد پریس کانفرنس کی۔

ریزیڈینٹ ڈاکٹرز کی پریس کانفرنس
ریزیڈینٹ ڈاکٹرز کی پریس کانفرنس

By

Published : Mar 16, 2020, 10:13 PM IST

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے تشدد کے متاثرین کو نقد پیسے مہیا نہ کرا کر کاروبار سے متعلق تقریباً پچیس لاکھ روپے سے ضرورت کے سامان مہیا کروائیں تاکہ وہ اپنا کاروبار دوبارہ شروع کرسکیں۔

ریزیڈینٹ ڈاکٹرز کی پریس کانفرنس، ویڈیو

آر ڈی اے کے ڈاکٹرز کی 30 رکنی ٹیم نے شمال مشرقی دہلی میں تین دن کے طبی امدادی کیمپ کا نظم کیا تھا جو 12 سے 14 مارچ تک تھا، اس کیمپ میں ڈاکٹروں نے تقریباً 300 سے زیادہ مریضوں کو دوائیں مہیا کرائیں اور متاثرین کو نقد پیسے نہ دے کر کاروبار کے لیے سامان دینے کا فیصلہ کیا۔

تین روزہ مفت طبی امدادی کیمپ کے دوران ڈاکٹروں نے تقریباً 40 گھروں میں جا کر خود متاثرین سے بات کی اور ان کے نقصانات کے بارے میں معلومات حاصل کی جس کے بعد انہیں کاروبار سے سامان مہیا کروانے کا فیصلہ کیا۔

آر ڈی اے کے صدر ڈاکٹر محمد حمزہ نے بتایا کہ دہلی جانے والی ٹیم میں 30 اراکین تھے اور یہ کیمپ 3 دنوں کا تھا اور دہلی کے الہند ہسپتال میں یہ کیمپ لگایا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details